آستان نیوز کی رپورٹ کے مطاق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ ماہ رجب المرجب کے اعتکاف میں غیرملکی زائرین کی وسیع پیمانے پر شرکت کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال اعتکاف کے روحانی مراسم میں28ممالک کے چار ہزاراکتالیس افراد نے شرکت فرمائی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس سال غیرملکیوں کے لئے پانچ فیصد کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا ،اعتکاف میں شرکت کرنے والے افراد کا تعلق ہندوستان،پاکستان،افغانستان،عراق،بحرین،ترکی، آذربائیجان،نائجیریا،جرمنی،بنگلہ دیش،لبنان،سعودی عرب،آفریقہ،سنگاپور،آسٹریلیا ،آمریکہ اور دیگر چند ایک ممالک سے ہے۔
حجت الاسلام ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ ان غیرملکی معتکفین میں زیادہ تر تعداد افغان زائرین کی ہے ،ان معتکفین کے لئے مؤرخہ 13 جنوری2025 کوبوقت شام حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مذہبی اور اعتقادی مسائل بیان کئے گئے۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد نے شرکت کی ہے ۔
News Code 5584
آپ کا تبصرہ