’’ٹرانزیٹ اور بین الاقوامی کوریڈور‘‘  کے عنوان سے منعقدہ دوسری قومی کانفرنس میں سرخس اسپیشل اکنامک زون کا اعزاز

دوسری قومی کانفرنس’’ ٹرانزیٹ اور بین الاقوامی کورڈور ‘‘ میں سرخس اسپیشل اکنامک زون کے بزنس سیکٹر کے انچارج جناب مہدی رحیمی کا ’’کوریڈور مقابلوں میں بین الاقوامی لاجسٹک خدمات کی ترقی کے لئے چینلجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر آرٹیکل کو بہترین مضمون کے عنوان سے منتخب کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس مضمون کو 80 مضامین  کے مقابلے میں بین الاقوامی لاجسٹکس کو درپیش چینلجز کے تفصیلی تجزیہ اور عملی راہ حل پیش کرنے کی وجہ سے اسے قومی کانفرنس کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
قابل توجہ ہے کہ اس دوسری قومی کانفرنس کو ٹرانزیٹ اور کوریڈور سے متعلق چینلجز، مواقع اور ترقیاتی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھاجس میں ملک بھر کے ممتاز پروفیسرز،ماہرین اور محققین نے وسیع پیمانے پر شرکت کی ۔
واضح رہے کہ یہ کامیابی درحقیقت بین الاقوامی میدان میں سرخس اسپیشل اکنامک زون کی علمی اور خصوصی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے اورتجارتی شعبے میں اس گروپ کے تمام ساتھیوں کے لئے اعزاز کا باعث ہے ۔

News Code 5461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha