قدس رضوی فلور کمپنی میں شمسی توانائی کا استعمال

بجلی کی بندش اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیدا ہونے والے چلینجز کی وجہ سے قدس رضوی فلور کمپنی نے شمسی توانائی کو متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ قدس رضوی فلور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بجلی کی مسلسل بندش اور پیداوار پر اس کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندیوں میں رکاوٹوں اور ناخواستہ طور پر پیداور میں پیش آنے والی رکاوٹوں کی وجہ سے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنےمیں تاخیرہوئی ہے اوراس کے علاوہ مشینری کو نقصان پہنچنے کے ساتھ دیکھ بھال اور مرمت کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
ان مشکلات کی وجہ سے جہاں پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں ڈرائیوروں سے لے کر متعلقہ فیکٹریوں کے صارفین میں ناراضگیاں بھی پیدا ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ان تمام مشکلات کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مزید دباؤ کا باعث بنا ہے۔
پائیدارتوانائی کی جانب حرکت
قدس رضوی فلور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کمپنی کے نئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی پر انحصار کم کرنے اور پائیدار توانائی فراہم کے لئے متبادل ایندھن کے طور پر شمسی توانائی کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں، اس اقدام سے نہ صرف لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ہمارے فیکٹریاں بھی بلاتعطلی کے اور پائیدار صورت میں پیداوار کو جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ ایک اہم صنعت کے طور پر قدس رضوی فلور کمپنی کا یہ اقدام توانائی کے بحران کا سامنا کرنے اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن دیگر صنعتوں کے لئے نمونہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

News Code 5421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha