آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب کریم نجفی برزگر نے مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی میں منعقدہ’’اقبال لاہوری‘‘ کانفرنس میں شرکت کرنے والے متعدد پروفیسروں کے ہمراہ آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی سے حرم امام رضا علیہ السلام کی مرکزی لائبریری میں ملاقات کی ، اس دوران انہوں نے ہمارے نیوز رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس دورے کے دوران لائبریری کے شعبہ مخطوطات اور غیرملکی کتب کے خصوصی ہال کا بھی دورہ کیا ہے ۔
کریم نجفی برزگر نے کہا کہ اس دورے کے دوران ہم اس لائبریری کے مختلف حصوں سے آگاہ ہوئے، اس لائبریری میں بہت سارے قیمتی مخطوطات اور قرآنی آثار کا ذخیرہ موجود ہے ،ہم نے لائبریری کے منتظمین کو تجویزپیش کی ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ڈاکٹریٹ کے طلباء کو ان قرآنی نسخوں کی ریسرچ، تصحیح اور انہیں متعارف کرانے کے لئے خاص طور پر وہ آثار جو عالم اسلام میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں موقع فراہم کیا جائے ۔
جناب نجفی نے عالم اسلام کی ورچوئل یونیورسٹیوں کے نیٹ ورک کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے تجویز پیش کی کہ اس لائبریری کو اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں کے نیٹ ورک کا رکن بنایا جائے تاکہ یہ 57 اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں سے براہ راست رابطہ میں رہے ۔
انہوں نے اسلامی ثقافت اور آثار کی اشاعت اور فروغ کے میدان میں ان اسلامی یونیورسٹیوں کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کا یہ نیٹ ورک آستان قدس رضوی کی لائبریری اور اسلامی ممالک کے کتب خانوں کے درمیان وسائل کے تبادلے اور تعاون کا موقع فراہم کر سکتا ہے ۔
یقیناً اس اقدام سے بین الاقوامی سطح پر ایک علمی تحریک وجود میں آئے گی۔
عالم اسلام کی ورچوئل یونیورسٹریز کے نیٹ ورک کے سیکرٹری جنرل نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عالم اسلام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت اور اسلام کو اس کے بنیادی ماخذ یعنی قرآن سے سیکھنے کے حوالے سے بیانات پر تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں نہایت قیمتی ذخائر اور آثار پائے جاتے ہیں۔
مثال کے طور پر آستان قدس رضوی کی لائبریری میں کئی قیمتی قرآنی نسخے پائے جاتے ہیں جو کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ اتحاد کا بنیادی محور بن سکتے ہیں۔
کریم نجفی برزگر نے کہا کہ یہ کتب خانہ اس میدان میں تمام اسلامی ممالک حتی غیر اسلامی ممالک میں بھی جو قرآنی میدان میں سرگرم ہیں پہلے مقام پر ہے
عالم اسلام کی ورچوئل یونیورسٹیز کے نیٹ ورک کا تعارف
جناب نجفی نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک اقوام متحدہ کے نیٹ ورک کے بعد دوسری بین الاقوامی آرگنائزیشن ہے جس میں عالم اسلام کے مختلف براعظموں کے 57 اسلامی ممالک رکن ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک اسلامی تعاون کی آرگنائزیشن’’کامسٹک‘‘ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹکنیکل سے متعلق ہے اور اس وقت اسلامی ممالک کی 170 یونیورسٹیاں اس نیٹ ورک کی رکن ہیں ،مجموعی طور پر 55 ملین طلباء ان یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔
عالم اسلام کی ورچوئل یونیورسٹیز کے نیٹ ورک کے سکریٹر جنرل نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے وزٹ کے دوران کہا کہ اس مقدس بارگاہ کا قرآنی گنجینہ دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علمی اقتدار کو مستحکم بنا سکتا ہے ۔
News Code 5154
آپ کا تبصرہ