40 سالہ تحقیق کے نتیجے میں مقدس مقامات  سے متعلق چالیس سے زائدبہترین  کتابوں کی اشاعت

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں مقدس مقامات پر سماجی مضامین کے ریسرچ گروپ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مقدس مقامات کے سماجی مطالعہ اور ریسرچ کے میدان میں بہترین چالیس تحقیقی کتابوں اورتالیفات کی اشاعت کی گئی ہے ۔

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے چایس سال مکمل ہونے کے موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ انفرادی نے آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فاؤنڈیشن کے تحقیقی شعبوں میں سے ایک اہم ترین شعبہ مقدس مقامات پر سماجی مطالعہ کا شعبہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس فاؤنڈیشن کی تأسیس کے ابتدائی برسوں سے ہی مقدس مقامات  کے موضوع پر مبنی سرگرمیاں اس شعبہ کے ماہرین، محققین اور اسلامی دانشوروں کی توجہ کا مرکز تھیں۔
انہوں نے  کہا کہ ان چالیس برسوں میں مقدس مقامات کے سماجی مطالعہ کے نتیجہ میں 40 سے زائد بہترین  تالیفات و تصنیفات کو زیور طبع سے آراستہ کیا گیا ہے  جن میں ’’پیغمبروں کے مزارات ‘‘،’’عتبات عالیات در روابط ایران و عثمانی‘‘، ’’ نجف شیعت کا مرکز‘‘، ’’ پیغمبر(ص) کے پاکیزہ خاندان کے مزارات‘‘،’’ کربلا، کل  اورآج‘‘، ’’ایران کے مزارات‘‘،’’خواجہ ربیع‘‘ اور’’ حرم مطہر امام رضا(ع) کی تاریخ‘‘ وغیرہ شامل ہیں
انہوں نے کہا  کہ مندرجہ بالا فارسی کتب کے علاوہ مقدس مقامات کے سماجی مطالعہ سے متعلق عربی میں بھی کتابیں شائع کی گئی ہیں جن میں سے ایک ’’ المراقد و المقامات البهیه فی الحله‘‘ ہے
انہوں نے مقدس مقامات کے سماجی علوم کے شعبہ میں متعدد سیمینارز اور خصوصی علمی نشستوں کے انعقاد کو اس شعبے کی اہم سرگرمیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ کا تحققیی منصوبہ یہ ہے کہ بنیادی دستاویزات سے  استفادہ کرتے ہوئے اور آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے اس فاؤنڈیشن کے لئے جاری کردہ پالیسیوں اور قانون کے مطابق تحقیق و مطالعہ کے ہدف تک پہنچا جائے ، اس کے علاوہ مطالعاتی میدان میں ایک فریم ورک کے ذریعہ خصوصی ریسرچ سیسٹم تیار کیا جائے  اور مفکرین و دانشوروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مقدس مقامات کے سماجی علوم کے شعبے میں تحقیقی معاونت فراہم کی جا ئے۔

News Code 5101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha