حرم امام رضا(ع)نئے شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے آنے والے  بیس لاکھ زائرین کی میزبانی کے لئے تیارہے

ایران کے روایتی تہوار نوروز اور نئے شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی نورانی و ملکوتی بارگاہ ایّام نوروز میں زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے ، اسی سلسلے میں حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نے ایّام نوروز کے دوران بیس لاکھ زائرین کی میزبانی کے لئے مکمل آمادگی کا اظہار کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ   مصطفیٰ فیضی نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران نئے شمسی سال ۱۴۰۲ کے آغاز اور  ایّام نوروز نیز ماہ مبارک رمضان کے پروگراموں کی تفصیلات بتائیں اور ان مناسبتوں پر حرم امام رضا(ع) کے اہم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ایّام نوروز ماہ مبارک رمضان میں آنے کی وجہ سے گذشتہ برسوں  سے مختلف ہے ۔

انہوں نے کہا اس بار زائرین کی حرم امام رضا علیہ السلام میں آمد کے لئے بہترین   انتظامات کئے گئے  ہیں  کیونکہ اس بار موسم بہار؛ قرآن کی بہار کے ساتھ آیا ہے اور پیشینگوئي  کی جا رہی ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین زیارت کے لئے تشریف لائیں گے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ   مصطفیٰ فیضی نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران نئے شمسی سال ۱۴۰۲ کے آغاز اور  ایّام نوروز نیز ماہ مبارک رمضان کے پروگراموں کی تفصیلات بتائیں اور ان مناسبتوں پر حرم امام رضا(ع) کے اہم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ایّام نوروز ماہ مبارک رمضان میں آنے کی وجہ سے گذشتہ برسوں  سے مختلف ہے ۔

حرم مطہر کی انتظامیہ کے سربراہ   فیضی کا کہنا تھا کہ نئے شمسی سال کے آغاز میں زائرین کو مناسب  سہولیات فراہم کرنے کے لئے آستان قدس رضوی اپنے تمام ذرائع سے استفادہ کرے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں خاص معنوی و روحانی ماحول ہوگا اور اسی مناسبت سے مختلف پروگرامز جیسے سفرہ اکرام رضوی وغیرہ کے تحت زائرین و مجاورین کی پذیرائی کی جائے گی   

 انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں اس  بات کا ذکرکرتے ہوئے    کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں ہماری اصلی ذمہ داری بامعرفت زیارتِ   کا حصول ہے کہا کہ دینی و ثقافتی نکتہ نظر پر توجہ اور زیارت کو آسان بنانا جس میں حرم امام رضا(ع) کی خدماتی اور تعمیراتی سرگرمیاں شامل ہیں جن کا ہدف زیارت کو آسان سے آسان تر بنانا ہے ؛حرم امام رضا علیہ السلام کی اہم ترین فعالیت ہے ۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے حرم کی انتظامیہ کے  سربراہ اعلیٰ نےزیارت کو آسان بنانے کے حوالے سے ۱۴۰۱شمسی کی سرگرمیوں اور اقدامات  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں زیارت کے سلسلے میں سماجی طبقے پر توجہ دینے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور عمومی سرگرمیوں کے علاوہ چند ایک سرگرمیاں باقاعدہ خاص ہدف اور عنوان کے تحت انجام دی گئیں۔

بچوں کے لئے رواق مختص کرنا

انہوں نے زیارت کو آسان بنانے کے سلسلے میں اہم ترین خدمت بچوں اور نوجوانوں کے لئے باقاعدہ طور پر ایک رواق کا مختص کرنا بتایا اور  کہا کہ ان رواقوں(ہالز) کوبچوں اور نوجوانوں سے مختص کرنے کی وجہ سے متعدد پروگرام   کا انعقاد کیا گیا ہے اور آئندہ کے لئے بھی کئی پروگراموں کو مدّ نظر رکھا گیا ہے ۔

مصطفی فیضی نے بتایا کہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے بہت سارے پروگرامز جیسے جشن تکالیف (سن بلوغ کو پہنچ جانے کے موقع  پر منعقد کیا جانے والا جشن )،طالب علموں کے ٹورز پر توجہ،ماہ رجب میں اعتکاف کا اہتمام وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ جسمانی اعتبار سے معذور  طبقہ بہت ہی قابل احترام اور خدمت کے لائق ہے ، کہا کہ اس سال سماعت سے محروم  ا افراد کے لئے  عبادات و مناجات  کی راتوں،ماہ صفر کے آخری عشرہ اور دیگر مناسبتوں پر خصوصی طور پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

 مذہبی انجمنوں کے لئے وسیع پیمانے پر خدمات و سہولیات

حرم امام رضا علیہ السلام  کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نے   کہا کہ اس سال حرم امام رضا علیہ السلام میں پورے ملک کے ماتمی دستوں اور انجمنوں کے لئے مخصوص جگہ مقرر کی گئی جہاں پر انہوں نے مجالس و عزاداری اور ماتم داری کا انعقاد کیا ،انہوں نےتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں ’’حسینیہ حرم‘‘ کے عنوان سے صفر کے آخری عشرہ میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،اس پروگرام کے تحت مختلف صوبوں کے ماتمی دستوں اور انجمنوں نے اپنے اپنےمقامی انداز کےساتھ مجالس و عزاداری کا انعقاد کیا۔

اس کے علاوہ نکاح اورشادی  کی تقاریب کے لئے باقاعدہ رواق کا مختص کرنا،حرم مطہر کے مختلف صحنوں میں ۴ چائے خانے بنانا، عوامی خدمات اور زائرین کی ضروریات پر توجہ دیتے ہوئے زائرین کے لئے نئے ٹائلس اور وضو خانے تعمیر کرنا  رواں سال کی  جملہ خدمات  میں شامل ہیں جنہیں زائرین کی آسائش اور سہولیت کے مقصد سے انجام دیا گیا۔

حرم مطہر کی عمارت کی دیکھ بھال اور تعمیر نو کو جاری رکھنا

حرم مطہر کی انتظامیہ کے سربراہ  مصطفی  فیضی نے بتایا کہ زیارت کو آسان بنانے میں ایک اور چیز جس پر خاص توجہ دی گئی ہے وہ حرم مطہر کی عمارت کی دیکھ بھال اور تعمیر نو کو جاری رکھنا ہے،کسی بھی مجموعہ کی تعمیر کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن اس سے بھی سخت  عمارت کی دیکھ بھال،تعمیرنواور   ہے جسے حرم مطہر امام رضا(ع) کے شعبہ عمرانیات کے توسط سے انجام دیا جا رہا ہے ۔

ایک میلین سات لاکھ زائرین کی میزبانی

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے  کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متبرکہ مقامات کا رقبہ داخلی دروازے سے لے کر روضہ منورہ تک ایک میلین مربع میٹرہے،کہا کہ اس میں سے ۸۰ ہزار مربع میٹر پر رواق اور کمرے تعمیر کئے گئے ہیں،اور جب زائرین کی بھیڑ کم ہوتی ہے  تو اس  میں بھی کم سے کم ۷۰ ہزار زائرین زیارت سے مشرف ہوتے ہیں جن کی تعداد ایّام نوروز اور صفر کے آخری عشرے کی مناسبتوں پر ایک میلین دو لاکھ سے ایک میلین سات لاکھ تک ہوتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ    جتنی خدمات اور سہولیات حرم امام رضا علیہ السلام میں دی جاتی ہیں ان کا کسی بھی دوسرے زیارتی مقامات سے موازنہ  نہیں کیا جا سکتا، اتنی مقدار میں سہولیات فراہم کرنا ہمارے لئے مشکل ہے لیکن ہم اپنے آپ کو زائرین کا خادم اور نوکر سمجھتے ہیں اورامام رضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے لئے ۲۰ ہزار مربع میٹر رقبہ میں اضافہ

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  شیخ بہائی انڈر گراؤنڈ پروجیکٹ انہی خدمات میں سے ایک ہے جس کے مکمل ہونے پر حرم امام رضا(ع) کے انڈر گراؤنڈ حصہ میں بیس ہزار مربع میٹر رقبہ کا اضافہ ہو گا،یہ تمام اقدامات زیارت کو آسان بنانے کے لئے انجام دیئے جا رہے ہیں، ان اقدامات کے دوران ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ انہیں اس طرح سے انجام دیا جائے جس سے زائرین کو خدمات کی فراہم میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

نئے سال کے آغاز کی رات میں دس ہزار خادم خدمت انجام دیں گے

اس  پریس کانفرنس میں  حرم امام رضا علیہ السلام کے مقدس مقامات کےشعبے کے سربراہ نے بتایا کہ زائرین کو مناسب سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے ۱۴۰۲ ہجری شمسی کے نئے سال کے آغاز پر دس ہزار خادم اور اعزازی خدمت کرنے والے افراد خدمت انجام دیں گے۔

  امین بہنام نے بتایا کہ اس ادارہ کے تحت دس ہزار خادم اور چالیس ہزار اعزازی خادم حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین و مجاورین کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس مناسبت پر کتیبہ لگانے،پھولوں کی سجاوٹ اور چراغانی کرنے کے ساتھ ساتھ زائرین کے حرم میں داخلے اور باہر جانے اور ان کی زیارت کو پر سکون اور آسان بنائیں تاکہ اس نورانی اور ملکوتی بارگاہ میں روحانی لمحات سے مستفید ہو سکیں۔

مآخذ: آستان نیوز
News Code 495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha