رضوی ہاسپٹل کے سی ای او کو ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں ’’ مثالی قومی ایکسپورٹر‘‘کی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

قومی یوم برآمدات کی 28 ویں تقریب کےموقع پر رضوی ہاسپٹل کو مسلسل دوسرے سال سے ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں ’’مثالی قومی ایکسپورٹر‘‘ کا ایوارڈ دیا گيا جو کہ ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں ملک کا واحد ہاسپٹل ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ نیشنل ایکسپورٹ ڈے کی مناسبت سے مؤرخہ 20 اکتوبر2024 بروز اتوار کو تہران میں ملک  وملت کے لئے اقتصادی فعالیت اور سرگرمیاں انجام دینے والے افراد کے  لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وزیر تجارت انجینئر سید محمد اتابک سمیت ملک کے اقتصادی شعبے کے عہدیدار موجود تھے ۔
اس تقریب کے دوران رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محسن محور کو ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں ’’مثالی قومی ایکسپورٹر‘‘ کی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا، واضح رہے کہ اس  اعزازی  پر شیلڈ خود صدرمملکت کے دستخط ہیں۔
نان پٹرولیم اشیا اور مصنوعات کی  برآمدات   معیشت کا ایک اہم ستون ہے  اور بیرونی تجارت کی توسیع اور استحکام کے علاوہ ملک کی پائیدار اور ہمہ گیر ترقی کے لئے نہایت مؤثر ہے ، نیشنل ایکسپورٹ ڈے کی مناسبت سے ہم تمام  ایکسپورٹرز اور غیرملکی تجارت کے شعبے میں سرگرم افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انتھک محنت اورقومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اور ایران کے روشن مستقبل کے لئے  مزید بہتر کام کریں گے ۔
مثالی ایکسپورٹر کے انتخاب کا عمل چند ماہ پہلے سے نیشنل ایکسپورٹرز سلیکشن کمیٹی میں شروع ہوا تھا  جس میں حکومت ،چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز،مائنز اینڈ ایگری کلچراور چیمبر آف کو آپریشن آف ایران کے نمائندے شامل تھے ،اس کمیٹی میں نام اندراج کرانے والوں کو تین معیاروں یعنی سامان ، خدمات اور ٹکنیکل بنیادوں پر جانچا گیا۔
مجموعی طور پر نیشنل ایکسپورٹ ڈے کی  اٹھائیسويں    تقریب میں چارایکسپورٹ کمپنیوں کو آٹھ مرتبہ مثالی ایکسپورٹر کے عنوان سے انتخاب کیاگیا اور تین مثالی کمپنیوں کو پانچ بار مثالی ایکسپورٹر کے طور پر منتخب کیا گیاجنہیں تمغوں سے نوازا گیا، اس کے علاوہ 48کمپنیوں کو قومی مثالی کمپنی سے انتخاب کیا گیا اور ایک کمپنی  کی  تکریم کی گئی ۔
رضوی ہاسپٹل  کے بارے میں جو کہ خطے میں جدید ترین طبی وسائل سے لیس طبی مرکز ہے اور جس میں تشخیص اور علاج کے ممتاز پروفیسرز اور ماہر و تجربہ کار عملہ ہے ،اس انتخابی عمل کے دوران ان باتوں کا بھی باقاعدہ طور پر جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ رضوی ہاسپٹل کو ہیلتھ ٹورزم انڈسٹری میں خاص مقام حاصل ہے 2023 کی رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر ہیلتھ ٹورزم کے شعبوں میں پہلے نمبر پر رہا جس پر ایکسپورٹ انسینٹیو ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اور ایران کی تجارتی توسیعی بورڈ کی جانب سے پہلے ایکسپورٹر کا اعزاز بھی دیا گیا۔

News Code 4918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha