آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے’’بین الاقوامی کانفرنس مشرقی انسانی حقوق‘‘ کا انعقاد

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ قم کی باقر العلوم یونیورسٹی نے اسلامک کلچر اینڈ ریلشن آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بین الاقوامی کانفرنس مشرقی انسانی حقوق کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد مشرقی انسانی حقوق کے اصول و ضوابط کی تدوین کے لئے علمی گفتگوکے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین اور پروفیسرز کو تحقیقی مقالات کے لئے مدعو کرنا اور ممتاز افراد کو ایک جگہ اکھٹا کر کے گفتگو کا ماحول پیدا کرنا کانفرنس کی ترجیحات میں ہے۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کے دیگر جملہ اہداف و مقاصد میں مشرقی انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے والی نئی گفتگو کو منظم کرنا،ادیان و مذاہب اور تہذیب و تمدن کی ثقافتی صلاحیتوں کے ذریعہ انسانی حقوق سے متعلق پیدا ہونے والے خلا کا تنقیدی جائزہ لینا ،انسانی حقوق کے ماہرین خصوصاً مشرقی ثقافت کے حامل ممالک  کے مابین نیٹ ورکنگ کی تشکیل،فلسفیانہ اصولوں کی بنیاد پر نظریاتی تنقیدی گفتگوکے مبانی کو توسیع دینا،مغربی انسانی حقوق کی تنقید کے تناظر میں بنیادی نظریات اور ان کے انسانی حقوق پر مشتمل موضوعات کے ساتھ مطابقت اور مشرقی انسانی حقوق میں توسیع دینا وغیرہ شامل ہیں۔
انسانی حقوق پر اسٹڈی کرنے والے تمام محققین اور مفکرین  کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے مضامین اور مقالات کا خلاصہ مؤرخہ21 اکتوبر2024  تک کانفرنس کی ویب سائٹ her.bou.ac.ir پر جمع کرائیں۔
جن موضوعات پر آپ آرٹیکل یا مضمون لکھ سکتے ہیں ان میں ’’مشرقی انسانی حقوق کے اصول‘‘،’’مشرقی انسان کا تاریخی نقطہ نظر‘‘،’’انسانی  حقوق کی تشکیل میں مشرقی روحانیات اور ادیان و مذاہب کے درمیان تعلق‘‘،’’مشرقی انسانی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات‘‘،’’مشرقی انسانی حقوق کے مستقبل پر تحقیقی جائزہ‘‘،’’مشرقی انسانی حقوق کی سماجیات کا تعارف‘‘ اور ’’مع شیات اور مشرقی انسانی حقوق‘‘ شامل ہیں۔
 کانفرنس میں شرکت کے خواہاں افراد مزید معلومات کے لئے ٹیلی فون نمبر02532136578 پر کال کر سکتے ہیں۔

News Code 4869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha