امام رضا(ع) اسکولوں میں رضوی طرزِ عمل پر دینی تربیت کا اہتمام

رضوی کلچرل فاؤنڈیشن نے مسلسل تین دہائیوں سے امام رضا(ع) اسکولوں کے پالیسی سینٹر کے عنوان سے ہمیشہ اس فاؤنڈیشن سے وابستہ پری اینڈ پرائمری اسکولوں میں بچوں کی دینی تربیت سمیت مومن،مؤثر اور انقلابی افراد کی تعلیم و تربیت پر بہت زیادہ توجہ دی ہے ۔

بچوں کی صحیح دینی تربیت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسلامی تعلیمات اور بہت ساری روایات میں آئمہ معصومین علیہم السلام نے اس پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ دینی تربیت کا مقصد ؛لوگوں کو ایمان  و عقائد میں معرفت کے حصول کے طریقوں سے آگاہ کرنا اور دینی اعمال اوراخلاق و کرار اور طرزِ عمل کی طرف توجہ دلانا ہے  یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ لوگوں میں ایمان کو پروان چڑھانا۔
مزید تفصیلات جاننے کے لئے ہم رضوی کلچرل فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب سید محمد صادق علی  پرست کے پاس تشریف لے گئےجنہوں نے  امام رضا(ع) اسکولوں میں بچوں کو دینی مفاہیم سکھانے کے لئے وضع کردہ اقدامات اور پروگراموں پر روشنی ڈالی؛ ذیل میں اس ماہر تربیت اور مشاور کے ساتھ قدس نیوز کے رپورٹر کی ہونے والی گفتگو کے کچھ حصوں کو ذکر کیا جا رہا ہے ۔
بچوں کی دینی تربیت میں رضوی تعلیمات پر توجہ دینا
رضوی کلچرل فاؤنڈیشن گذشتہ تین دہائیوں سے امام رضا(ع) اسکولوں کے مرکزی پالیسی سینٹر کے عنوان سے سرگرمیاں انجام دے رہی ہے ،تعلیم و تربیت کی بنیادی دستاویزات میں ولایت پذیر ہونے کی اصل  اوراہلبیت(ع) کی پیروی اور اطاعت خصوصاً رضوی طرزِ زندگی کو آئیڈیل اورنمونہ بنانے پر تاکید کی گئی ہے اسی طرح دینی و سماجی مسائل کا سامنا کرتے وقت فہم و فراست سے کام لینا، طلباء میں ایمان اور تقویٰ کو مستحکم بنانا،مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کا فروغ دینا اور خدا کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور نفس پر کنٹرول کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں امام رضا(ع) اسکولوں کے پروگراموں میں سے ایک نمایاں اور مرکزی پروگرام رضوی طرز زندگی اور حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے متعلق ہے  ۔
حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر کی زیارت کے دوران متنوع اور مختلف پروگرامز جیسے میوزیمز کی سیر،مقدس مقامات کی زیارت ،حرم مطہر میں مدفون مشہور شخصیات اوربچوں کا مخصوص ہال وغیرہ ہے جہاں بچوں کو زیارت کے آداب،دینی رسومات اور دینی و مذہبی اعمال وغیرہ سکھائے جاتے ہیں۔
امام رضا(ع) اسکولوں کے طلباء کو حرم امام رضا(ع) کے مختلف پروگراموں کے لئے تربیت دی جاتی ہے جس میں اعزازی خادم کے فرائض انجام دینے،قرائت قرآن،اذان دینا اور منقبت خوانی وغیرہ کے لئے طلباء کو تیار کیا جاتا ہے ۔
امام رضا(ع) اسکولوں میں مختلف مواقع اور مذہبی مناسبات پر تقریبات وغیرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ طلباء دینی و مذہبی رسومات کو بہتر طریقے سے جان سکیں، اس کے علاوہ پورا سال بچوں کے لئے تعلی اور اخلاقی کلاسزز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ انہیں دینی مفاہیم سے آگاہ کیا جا سکے۔
دینی و مذہبی مفاہیم سمجھانے کے لئے مؤثر طریقوں پر خصوصی توجہ دینا
دینی و مذہبی مفاہیم سمجھانے کے لئے مؤثر طریقوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ایلیمینٹری اینڈ پرائمری اسکولوں کے بچوں کی خصوصیات اور عمرپر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے ،قرآن کریم سکھانے کے لئے چھوٹی چھوٹی سورتوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور گیمز اور دیگر پرکشش سرگرمیوں کے ذریعہ انہیں ان مفاہیم سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔ اس کے لئے بچوں کو نماز یاد دینے کے لئے نماز جماعت کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ اسلامی احکام کی تعلیمات سمیت اسلامی تعلیمات جن میں زیادہ تر انبیاء و آئمہ معصومین (ع) سے متعلق  تعلیمات کو قصوں اور داستان کی صورت میں بیان کیا جاتا ہے اس کے علاوہ موشن گرافیک یا شارٹ ویڈیوز اور موویز کے ذریعہ بھی دینی مفاہیم کو سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
 تربیتی کیمپس سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد
بچوں کے بالغ ہونے پر ان کے لئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے ذریعہ انہیں نماز اور دیگر احکامات دین کی تعلیم دی جاتی ہے ۔
اس کے علاوہ بچوں کو ان کے والدین کی مدد سے نیک اور فلاحی کاموں میں شرکت دی جاتی ہے تاکہ ان میں ذمہ داری اور اپنے ہم نوع انسانوں سے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو۔
نیز بچوں کی روحانی اور سماجی نشو نما کے لئے مذہبی کمیٹیاں اور انجمنیں تشکیل دی جاتی ہیں ، جن کے توسط سے پرائمری اسکولوں کے بچے مختلف دینی مناسبتوں پر جیسے عزاداری، شب قدر اور محرم و صفر کے جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں اور نذرانے اور نیاز تقسیم کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔
ان مندرجہ بالا پروگراموں کے علاوہ بچوں کے لئے تربیتی کیمپس لگائے جاتے ہیں جن کے ذریعہ بچوں کے اندر تعاون اور یکجہتی کے جذبے کو تقویت دے کر عملی طور پر تربیت کی جاتی ہے اور بچوں کے شعور اور بصیرت کی سطح کو بہتر بنایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ امام رضا(ع) اسکولوں کے بچوں نے بہت سارے دینی مقابلوں میں بے شمار اعزازات اور ایوارڈ جیتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ امام رضا(ع) اسکولز دینی مفاہیم کو یاد دینے میں بہت زیادہ محنت کرتے ہیں، گذشتہ ایک سال میں صوبائی او ملکی سطح پر ہونے والے دینے مقابلوں میں ۲۵۵ ایوارڈ حاصل کرنا اس دعوے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

News Code 4811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha