سید حسن نصراللہ کی شہادت کے سوگ میں حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی اور آستان قدس رضوی کے ادارہ مواصلات اورروابط عمومی کے تعاون سے حرم امام رضا علیہ السلام کو تعزیتی بنرزسے سیاہ پوش کیا گیاہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ سیدِ مزاحمت کی شہادت کے بعد حرم امام رضا(ع) میں لبنانی عوام کو تعزیت پیش کرنے اور فلسطینیوں کی حمایت کے موضوعات پر بنرز نصب کئے گئے ہیں، اسی مناسبت سے  حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس کے شمالی پورچ پر حزب اللہ کا پرچم نصب کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر حرم امام رضا(ع) میں 70 جگہوں پر شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
بعض جگہوں پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لبنان کے حالیہ واقعات اور سید حسن نصر اللہ کی شخصیت  سے متعلق پیغامات بنرز کی صورت میں لگائے گئے ہیں اور اسی طرح کچھ بنرز حضرت امام خمینی(رہ) کے صیہونیوں سے مقابلہ کرنے کے پیغامات پر مشمتل ہیں۔
 حرم امام رضا(ع) کے صحنوں میں نصب ڈسپلے پینلز پر بھی حسن نصر اللہ اور شہادت کے اس واقعہ سے مختلف  متعلق پروگرامز چلائے جا رہے ہیں۔
ان کے علاوہ آستان قدس رضوی کے تمام سوشل نیٹ ورکس پر اس واقعہ کی تفصیلات کو بتانے کے علاوہ صیہونیوں کے خلاف مزمتی پیغامات ،احتجاجی اجتماعات اور احتجاجی ریلیوں کی بھی کوریج دی جا رہی ہے ۔
شہداء چوک کی دیواروں پر پینٹنگ، حرم کے داخلی دروازوں پر بورڈذ کا آویزاں کرنا،آستان قدس رضوی سے وابستہ اداروں کے لئے مختلف بنرز اور بورڈذ تیار کرنا،تعزیتی بنرز،اسٹیڈذ اور تصاویر کی پرنٹنگ جملہ اقدامات ہیں جنہیں سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے انجام دیا جارہا ہے ۔

News Code 4759

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha