آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی سطح پر ایک اہم پالیسی یہ ہے کہ عالم اسلام کے تمام مقدس مزارات کے ساتھ روابط کو مضبوط بنایا جائے اوران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کیا جائے ۔ لہذا اس چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آستان مقدس علوی کی درخواست پر مالیاتی،انتظامی اور اسٹور کرنے کے نظام سے آگاہی کے مقصد سے مختلف علمی کورسسز اورورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور نے ان علمی کورسزز اور جلسات کے انعقاد کے لئے آستان قدس رضوی کے مالیاتی امور کے نائب ڈائریکٹر،مواصلاتی اور ٹیکنالوجی ادارے کے سربراہ اور ادارہ انسانی اثاثے کے نائب کے ساتھ میٹنگز منعقد کیں تاکہ ان علمی کورسزز کے انعقاد کے طریقہ کار کو وضع کیا جاسکے، ان میٹنگزمیں آستان مقدس علوی کے چند ایک سربراہا ن نے بھی آنلائن شرکت فرمائی اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ان مشترکہ میٹنگز کے اختتام پر یہ طے پایا کہ آستان قدس رضوی کے ادارے ان علمی کلاسزز کے انعقاد کے طریقے، معیارات اور کورسزز کی مدت اور پروفیسرز کی تقرری کا چارج سنبھالیں گے اور آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر عتبہ علوی کو ان کورسزز میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کوششوں کی بدولت مختلف علمی کورسزز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، جن سے آستان مقدس علوی،آستان قدس رضوی کے انتظامی، مالیاتی اسٹور کرنے کے سیسٹم کے تجربات سے مستفید ہو سکے گا۔
News Code 4756
آپ کا تبصرہ