دینی مبلغین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

محرم الحرام کی مناسبت سے آرگنائزیشن آف اسلامک کلچر اینڈ ریلشن کے بین الاقوامی مبلغین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عاشورا کی تعلیمات اور ثقافت کو فروغ دینا اور غیرملکی زائرین کو صحیح اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا تھا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس کانفرنس میں آرگنائزیشن آف اسلامک کلچر اینڈ ریلشن کے ڈائریکٹر  حجت الاسلام والمسلمین باقری اور حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ذوالفقاری نے خصوصی شرکت فرمائی،حجت الاسلام جناب باقری نےگفتگو کے دوران تبلیغ دین مبین اسلام کی اہمیت اور صحیح تعلیمات کو پہچانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام مبلغین کی ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ غیرملکی زائرین کو اسلام اور تشیع سے متعلق صحیح معلومات فراہم کریں اور اسی طرح مبلغین کو چاہئے کہ وہ صحیح اور مؤثر طریقوں سے اپنے سامعین تک اسلام کی تعلیمات کو پہنچائیں۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام ڈاکٹر ذوالفقاری نے اپنی گفتگو کے دوران حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیام عاشورا میں بشریت کے لئے سبق آموز درس ہیں اور مبلغین کو چاہئے کہ وہ ان پیغامات کو غیرملکی زائرین تک پہنچائیں۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ادارہ تبلیغ و قرآن کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈاکٹر نیشاپوری نے اہلبیت(ع) کی خصوصیات اور تبلیغ دین کے اصولوں پر گفتگو فرمائی۔
قابل توجہ ہے کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے عاشورا کی تعلیمات کو فروغ دینے کے مقصد سے پوری دنیا میں علمائے کرام ور مبلغین بھیجے جاتے ہیں ، یہ مبلغین مختلف ممالک میں حاضر ہو کر اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غیرملکی زائرین کے سوالوں کے جوابات بھی دیتے ہیں ۔

News Code 4625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha