حرم امام رضا(ع) میں ’’مجاہدان درغربت‘‘ کے نویں اجلاس کی پہلی پری میٹنگ کا انعقاد

حرم امام رضا علیہ السلام میں ’’مجاہدان درغربت‘‘ کے نویں اجلاس کی پہلی پری میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام،قائدین اور فیلڈ میں ایکٹو کارکنوں نے شرکت فرمائی۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛یہ پری میٹنگ حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم(ص) کے باب الھادی پر واقع فاطمیون ہال میں منعقد کی گئی جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ذوالفقاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چند ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف تھے لیکن طوفان الاقصی کی جہادی تحریک نے ان کے تمام باطل منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں یہ بات واضح ہو گئی کہ اقوام عالم اوردنیا بھرکے حریّت طلب انسان غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی آخری سانس تک ان کا دفاع کریں گے۔
اس پری میٹنگ کے دوران لبنانی مزاحمتی علماءکونسل کے رکن نے سورہ مبارکہ یوسف کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا نعرہ اخوت اور بھائی چارہ ہے لیکن آج بعض اسلامی ممالک کے قائدین کے کردار سے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے نہ فقط غزہ کے ستم دیدہ اور مظلوموں کے لئے بھائی چارگی اور اخوت کا ثبوت نہیں دیا بلکہ حضرت یوسف کے بھائیوں کی طرح کھلم کھلا جھوٹ بولتے ہیں اورخفیہ طور پر دشمن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے نمائندے نے حضرت امام خمینی(رہ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی اور کہا کہ ہم حضرت امام خمینی(رہ) کی کاوشوں کے شکرگزار اور قدر داں ہیں کیونکہ انہوں نے انقلاب اسلامی کے اہم ترین اہداف و مقاصد میں سے ایک اہم ہدف قدس شریف کی آزادی قرار دیا اور اس کی حمایت میں عملی اقدامات انجام دیئے۔
 انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سب لوگ بیت المقدس پر قبضے کے مسئلے کو معمولی سمجھ رہے تھے اس وقت انقلاب اسلامی کے بانی اور رہبر نے اپنی بی دریغ حمایت سے فلسطین کے جسم میں نئی روح پھونکی اور وہی تھے جنہوں نے بیت المقدس کے مسئلے کو زندہ کیا۔
شیخ قاسم حسین نے شہید حاج قاسم سلیمانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم شہید نے مظلوم فسلطینیوں کے دفاع اور اسرائیل کو تباہ کرنے کے لئے بہت زیادہ کوشش کی۔
واضح رہے کہ ’’مجاہدان در غربت‘‘ کے نویں اجلاس کی افتتاحی تقریب مؤرخہ ۷جون۲۰۲۴ بروز جمعہ کو دمشق میں منعقد کی گئی جس میں مزاحمتی تحریک کے نامور افراد اور اہم شخصیات نے شرکت فرمائی۔

News Code 4523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha