اسپین سے تعلق رکھنے والا عیسائی جوان حرم امام رضا(ع) میں مسلمان ہوگیا

حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کے موقع پر اسپین سے تعلق رکھنے والے عیسائی جوان نے دین مبین اسلام قبول کر لیا۔

حرم امام رضا(ع) کے شعبہ غیرملکی زائرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے بتایا کہ ماہ رجب المرجب کے بابرکت ایّام اورشب میلاد حضرت جواد الائمہ(ع) میں اسپین سے تعلق رکھنے والے ۲۷ سالہ عیسائی جوان نے تین سال کی تحقیق اور مطالعے کے بعد آستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین کے دفتر میں حاضر ہو کر  اپنی زبان پر شہادتین   جاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام اور مذھب و مکتب اہلبیت(ع) کوقبول کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس عیسائی جوان کی درخواست پر دینی اسکالر نے ہسپانوی زبان میں دو گھنٹے تک دین مبین اسلام سے متعلق دینی و عقیدتی سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔

حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے بتایا کہ یادگار  کے طور پر حرم امام رضا(ع) کے شعبہ غیرملکی زائرین کی جانب سے اس نومسلم جوان کو اسلام،عقائد،احکام دین اور مذہب شیعہ سے متعلق کتب اور تحائف دئے گئے  ۔

حرم مطہر رضوی کے شعبہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ ہر سال روضہ منورہ امام رضا(ع) میں خدا کے فضل و کرم سے کافی تعداد میں لوگ اسلام کو قبول کرتے ہيں   ۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے اس جوان نے تقریب کے اختتام پر اسلام کو گم شدہ قیمتی چیز قرار دیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو زندگی کی نجات کا ذریعہ قرار دیا۔

مآخذ: آستان نیوز
News Code 447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha