عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے عشرہ کرامت کے آغاز اور شب ولادت حضرت معصومہ(س)کی مناسبت سے مغربی ایشیاء کے زائرین کے لئے جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں اردو زبان زائرین کی کثیر تعداد اپنی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئی۔
حرم امام رضا(ع) کے اردو زبان خادم جناب محمد یعقوب بلیغی نے آستان نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ پورا سال ہر رات اردو زبان زائرین کے لئے محافل و مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن عشرہ کرامت کے ایّام میں ان کے لئے خصوصی پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عشرہ کرامت کی پہلی رات اردو زبان زائرین کو قرعہ اندازی کے ذریعہ حرم امام رضا(ع) کے آٹھ متبرک پرچم،متبرک مصری،نمک اور سکّے ہدیہ کئے گئے ۔
اردو زبان خادم نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ کرامت کی مناسبت سے ہر رات اردو زبان زائرین کے لئے محفلِ جشن کا انعقاد کیا جائے گا اور پروگرام کے اختتام پرحرم امام رضا(ع) کی جانب سے اردو زبان زائرین کو متبرک تحائف سے بھی نوازا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ