ہندوستان کےشہر لکھنو کے امام جمعہ کا مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ع) کا دورہ

لکھنو کے امام جمعہ نے ہندوستان کے چند ایک علمائے کرام اور دینی اسکالرز کے ساتھ مل کر آستان قدس رضوی سے وابستہ مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ع) کا دورہ کیا ۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس دورے کے دوران ہندوستان کے شہر لکھنو کے امام جمعہ جناب مولانا کلب جواد نقوی نے علمائے ہندوستان کے وفد کے ہمراہ  اعلیٰ فقہی درسگاہ عالم آل محمد(ع) کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ درسگاہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید حسن وحدتی شبیری سے بھی ملاقات کی،اس ملاقات کےدوران درسگاہ میں پائے جانے والی سہولیات،درسگاہ کی علمی سرگرمیوں اور صلاحیتوں سے واقف ہونے کے ساتھ دوطرفہ ہم آہنگی اورباہمی تعاون پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

اس ملاقات کے دوران درسگاہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید حسن وحدتی شبیری نے مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ع) کی تعمیر اور دیگر تاریخی سوابق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدقات جاریہ  پر خصوصی توجہ دیں اور ہندوستان کی عوام کو بھی صدقہ جاریہ کی طرف توجہ دلائیں؛امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :’’ لَيْسَ يَتْبَعُ الرَّجُلَ بَعْدَ مَوْتِهِ مِنَ الأَجْرِ اِلاّ ثَلاثُ خِصالٍ: صَدَقةٌ اَجْراھافى حَياتِهِ فَھِىَ تَجْرى بَعْدَموتہ، و سنّۃُ ھدیً سنّھا فھی یعمل بھا بعد موتہ، او ولدصالح یدعولہ‘‘(انسان کو موت کے بعد تین چیزوں کی جانب سے اجر وثواب ملتا رہتا ہے :وہ صدقہ جو اس نے اپنی زندگی میں دیا اس کا ثواب موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے ، ہدایت و راہنمائی کی ایسی روش کی بنیاد رکھی جس پر اس کے مرنے کے بعد بھی عمل کیا جاتا ہے  اور وہ نیک فرزندجو اس کے مرنے کے بعد دعا کرتا رہتا ہے ۔)’’ وسائل الشيعه، ج ۱۲، ص۲۹۲‘‘

انہوں نے ان صدقاتِ جاریہ اور ان سرگرمیوں سے متعلق جو ددو ممالک کے مخیر حضرات اور علماء کے توسط سے انجام پائی ہیں ایک نمونہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ مشہد مقدس میں ہندوستان کی ایک نیک خاتون نے ایک اچھا اقدام انجام دیا ہے جس میں اس نے ہندوستان کے جوان جوڑوں کے لئے  ایک جگہ فراہم کی ہے تاکہ یہ جوان جوڑے حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہو کر اپنی نئی زندگی کا آغاز حرم امام رضا(ع) سےکر سکیں ،اس طرح کے کام پسندیدہ اور ہمیشہ ماندگار شمار ہوتے ہیں۔  
اس ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر وحدتی شبیری نے ہندوستانی طلباء کو اس مدرسہ میں علم حاصل کرنے کی دعوت دی اور مدرسہ عالی فقاہت سے ہندوستان کے لئے مبلغ اور مدرس بھیجنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کتنی اچھی بات ہے کہ ہندوستان اور ایران کے مخیر حضرات کے تعاون سے ہندوستان کے طلباء اور اساتذہ اس مدرسہ میں علم حاصل کر سکیں اورتحصیل علم کے بعد اپنے ملک واپس جا کر اس علم کو فروغ دیں جس کی برکات سے پورے ملک کو فائدہ حاصل ہو۔

News Code 4284

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha