حرم امام رضا(ع) میں قرآنی علوم میں  فعاّل افراد کا عظیم الشان  اجتماع

عید مبعث کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں قرآنی علوم میں فعال افراد اور حافظان وقاریان قران کریم کے عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گيا

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عید مبعث کے  موقع پر  آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کےزیراہتمام    مشہد مقدس کے سے تعلق رکھنے والے قرآنی علوم  میں فعال    افراداور اسی طرح حافظان و قاریان  قرآن کریم  کا عظیم اجتماع حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) میں منعقد ہوا۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے اس عظیم اجتماع کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعثت؛ قرآن کریم کے نزول کا آغاز،خداوند کریم کی جانب سے لوگوں کو تحفہ اور قرآن کریم کی اہمیت اور مقام و منزلت کی یاددہانی  کا دن ہے ، وہ قرآن جو چودہ سو برسوں  سے  توحید اور خداشناسی  کی فطرت رکھنے والے انسانوں اور انہیں کمال تک پہنچنے میں راہنمائی کر رہا ہے ۔

حجت الاسلام شریعتی نژاد نے کہا کہ دشمنوں نے اسلام اور پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے خلاف جنگ کرنے اوران کے مقام و منزلت کو کم کرنے کے لئے بہت زیادہ کوششیں کرہے ہيں تاکہ قرآن کی روشنی اور نور کو کم کر سکیں،  اور ن آج ہم سب اس بات  کو دیکھ رہے ہیں  کہ اسلام اور بشریت کے دشمن لوگوں کو ہدایت کے راستے سے دور کرنے کے لئے قرآن کی بے حرمتی کر رہے ہیں، بنابریں بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم قرآن کے  ساتھ  تجدید عہدکریں اور قرآن کے انسانی تعمیری پیغام اور ہدایت کے اس چراغ کو کم نہ ہونے دیں۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے مزید  کہا کہ یوم مبعث میں خوبصورت ترین کام ؛ قرآنی علوم  میں  فعال افراد اور قرآنی گھرانوں کا یہ عظیم اجتماع اور قرآنی ثقافت کے ساتھ تجدید عہدہے تاکہ اس عظیم اجتماع کے ذریعہ اس باہمی یکجہتی کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچا سکیں۔

حجت الاسلام شریعتی نژاد کا کہنا تھا کہ مشہد مقدس میں   قرآنی علوم میں  فعال تیس ہزار افراد موجود ہیں جو کہ بہت سارے قرآنی مراکز جیسے دارالقرآن،مساجد اور قرآن سینٹرز میں سرگرمیاں انجام دے رہے ہيں   اور قرآن کریم کے مختلف علوم جیسے حفظ،قرائت،قرآنی آرٹ اوردیگر قرآنی موضوعات پر کام کر رہے ہیں  اور  آج اس عظیم اجتماع میں حاضر ہوئے ہیں تاکہ باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کر سکیں۔

اس عظیم اجتماع کے آغاز میں قاری قرآن جناب حمید رضا احمدی وفا نے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی  اور اس کے بعد   رہبر معظم انقلاب کے قرآنی عنوان کے تحت  بیانات کونشر کیا  گیا جس کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے قرآنی اقدار اور اہمیت کے موضوع پر خطاب  کیا ۔  بعدازاں  قرآنی علوم میں سرگرم مشہد مقدس کے  لوگوں کی جانب سے    اس عظیم اجتماع میں بیانیہ پڑھا گیا اور حاضرین نے قرآن کے ساتھ تجدید عہد کیا کہ ہمیشہ قرآنی اقدار کے محافظ رہیں گے اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں اس سے مستفید ہوں گے۔

اس عظیم اجتماع کے اختتام پر آستان قدس رضوی کے صدر الحفاظ جناب سید مرتضیٰ سادات فاطمی،حرم امام رضا(ع) کے قاری اور مؤذن جناب جواد پناہی اور محمد جواد رجائی  کی قرآنی علوم  کی نشرو اشاعت میں  خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیااس کے علاوہ قرآنی گھرانوں جن میں سید علی مومنیان جو کہ حافظ قرآن اور ان کے تین بیٹے بھی حافظ قرآن ہیں،حجت الاسلام حسینی جن کے دو بیٹے حافظ قرآن ہیں اور جناب گریوانی جو کہ حافظ قرآن ہیں  ان سب کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور تحفے و تحائف سے نوازا گیا

مآخذ: آستان نیوز
News Code 385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha