رضوی اسلامک یونیورسٹی کو بین الاقوامی یونیورسٹیز میں شامل کرنے کی کوشش جاری

رضوی اسلامک یونیورسٹی کے شعبۂ تحقیق کی اعلیٰ کونسل کی جانب سے، اس یونیورسٹی کو بین الاقوامی یونیورسٹیز میں شامل کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، رضوی اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جہانگیری، مختلف فیکلٹیز کے سربراہان، اساتذہ اور ادیان مذاہب یونیورسٹی کے شعبۂ تحقیق کے معاون حجت الاسلام ڈاکٹر محمد معینی فر کی موجودگی میں بین الاقوامی تحقیقات کی انجام دہی اور معتبر مجلات میں مقالہ جات کو چھاپنے کی شرائط پر تحقیق کی گئی۔

رضوی یونیورسٹی کے شعبۂ تحقیق کے معاون ڈاکٹر محمد رضا قائمی نے اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست میں، حجت الاسلام ڈاکٹر محمد معینی فر نے رضوی اسلامک یونیورسٹی کو بین الاقوامی یونیورسٹیز میں شامل کرنے کی شرائط اور لوازمات پر بریفننگ دی اور تعلیمی، تحقیقی، مالی اور ثقافتی امور پر اپنے نظریات کو بیان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے شعبۂ تحقیق کے معاون نے رضوی اسلامک یونیورسٹی کی مختلف شعبوں میں فعالیت اور بین الاقوامی طلباء کے اس یونیورسٹی میں داخلہ کے طریقوں پر بھی بات کی۔

ڈاکٹر قائمی نے کہا کہ اس نشست میں یہ طے پایا کہ رضوی اسلامک یونیورسٹی کے شعبۂ تحقیق اور دیگر شعبہ جات اس حوالے سے ادیان و مذاہب یونیورسٹی سے تعاون کریں گے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایک نشست میں، ادیان و مذاہب اور رضوی اسلامک یونیورسٹی کے شعبۂ تحقیق کے معاونین نے ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں تجربات کے پیشِ نظر، رضوی اسلامک یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیوں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

News Code 3545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha