کرمان میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے شہداء کے سوگ میں گنبد مطہر رضوی پر سیاہ پرچم نصب

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ میں کثیر تعداد میں شہادتوں کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے حکم پر روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے گنبد مطہرکاسبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کرمان میں خادم حرم امام رضا(ع) شہید حاج قاسم سلیمانی کے یوم شہادت کی مناسبت سےمنعقدہ چوتھی برسی پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،اس دوران دشمنوں کے بزدلانہ ، دہشت گردانہ اوربہیمانہ اقدام کی وجہ سے ۱۰۰  سے زیادہ ایرانی شہید ہوئے اور کثیر تعداد میں زخمی ہیں۔

دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعدملک میں عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ،اسی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کے حکم پر رات آٹھ بجے روضہ منورہ امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا سبز پرچم اتار کر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیاجس سے پورا حرم سوگوار دکھائی دیتا ہے ۔

قابل توجہ ہے کہ روضہ منورہ امام رضا(ع) کے صحنوں کو  حضرت فاطمہ زہراؑ(س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے رنگ برنگی لائیٹوں سے چراغانی کیا گیا تھا،لیکن اس واقعہ کے بعد شہداء کے احترام میں تمام رنگ برنگی لائیٹوں کو خاموش کر دیاگیا۔

News Code 3273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha