یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراء(س) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سےعرب زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں شب ولادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شب بیس جمادی الثانی بمناسبت  ولادت حضرت فاطمہ زہراء (س)حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالمرحمہ میں عرب زبان زائرین کی موجودگی میں جشن منعقد کیا گیا۔

ذاکر اہلبیت (ع) اور مداح خوان جناب حدادی نے اس جشن کا آغاز زیارت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پڑھنے سے کیاجس کے بعد سید کلام نامی گروپ نے مل کر قصیدہ پڑھا ،جشن کے اختتام پر حجت الاسلام والمسلمین سید علی حداد موسوی نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت اور طرز زندگی کے موضوع پر خطاب فرمایا۔

قابل توجہ ہے کہ جشن کے اختتام پر مداح خوان اہلبیت(ع) جناب استاد محمد پارسا نے قصیدے اور منقبتیں پڑھیں اور استاد فاضل غانمیان نے دعای توسل قرائت فرمائی۔

News Code 3272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha