دوسرے بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول ’’مزارات‘‘ سے متعلق تفصیلات

آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نےآستان نیوز کے نمائندہ کو دوسرے بین الاقوامی’’مزارات‘‘ فوٹو فیسٹیول کی مشہد مقدس میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب اور نمائش سے متعلق آگاہ کیا۔

 جناب امیر مہدی حکیمی نے مزارات فوٹو فیسٹیول سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دوسرے بین الاقوامی ’’مزارات‘‘ فوٹو فیسٹیول کی اختتامی تقریب مؤرخہ6 جنوری2024 بروز ہفتہ کو شام ساڑھے پانچ بجے مشہد مقدس کے آبکوہ روڈ پر واقع نور ہال میں منعقد کی جائے گی جس میں فیسٹیول کے منتخبین کا تعارف اور منتخب فن پاروں پر مشتمل کتاب سے نقاب کشائی بھی کی جائے گی۔

مزارات فوٹو فیسٹیول کے سکریٹری جنرل نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ فیسٹیول سے منتخب فن پاروں اور تصاویرکی نمائش کا افتتاح مؤرخہ5 جنوری2024 بروز جمعہ کو شام پانچ بجے مشہد مقدس کے کوہسنگی روڈ نمبر17 پر واقع رضوان گیلری میں کیا جائے  گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں شرکت کے لئے دو موضوعات’’مزارات(اسلامی مزارات)‘‘ اور’’آسمانی ادیان میں دعاونیایش‘‘ کا انتخاب کیا گیا تھا ،ان دو موضوعات سے متعلق 1071 فوٹوگرافروں کے 7643 فن پارے فیسٹیول کے سکریٹریٹ کو موصول ہوئے ۔

یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ دوسرابین الاقوامی’’مزارات‘‘ فوٹو فیسٹیول، آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام اور آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے منعقد کیا گیا ،اس انسٹیٹیوٹ کی زیادہ تر سرگرمیاں رضوی آرٹ اسکول پر مرکوز ہیں۔

News Code 3243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha