رضوی اسپیشل ہاسپٹل کے شعبہ کارڈیالوجی اور ہارٹ سرجری کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر جناب علی آذری نے عتبہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال میں رضوی ہاسپٹل کے شعبہ کارڈیالوویسکولر سرجری کے اندر ایک مہینہ میں ۱۴۵ ہارٹ سرجریز انجام دی گئیں جس کا ریکارڈ گذشتہ ماہ نومبر میں۱۶۶ ہارٹ سرجریز انجام دے کر ٹوٹ گیا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تحقیقات اور اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مشہد مقدس اور صوبہ خراسان رضوی کے فقط اسی ہسپتال میں گذشتہ ایک مہینے کے دوران سب سے زیادہ ہارٹ سرجریز انجام دی گئی ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔
رضوی ہاسپٹل کے کارڈیو ویسکولر سرجری کے چیف اسپیشلسٹ نے مزید یہ بتایا کہ یہ اوپن ہارٹ سرجریز مختلف شعبوں جیسے دل کے والو کی تبدیلی، دل کی شریانوں کو دوبارہ کھولنا،دل کی پھٹی ہوئی رگوں کی سرجری اور کورونری شریانوں وغیرہ سے متعلق انجام دی گئیں۔
ماہر سرجیکل ٹیم سے استفادہ
ڈاکٹر آذری نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مشہد مقدس کے باتجربہ اور اسپیشلسٹ سرجنزکا انتخاب کیا گیا ہے اور اسی طرح اس ہسپتال کو جدید ترین سہولیات اور طبی آلات سے لیس کرنے کے علاوہ آپریشن کے بعد کی دیکھ بھال کےلئے باتجربہ اور ماہر ٹیم پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ہارٹ سرجری کے لئے مشہد کے دیگر ہسپتالوں کی نسبت سب سے زیادہ معیاری اور موزوں ہاسپٹل ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ صوبے کے دوسرے شہروں سے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کے علاوہ حتی مشہد مقدس کے ان ہسپتالوں سے جہاں پر ہارٹ سرجریز کے شعبے بھی ہیں وہاں سے بھی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ہارٹ سرجری کے لئے مریضوں کو اس ہسپتال کا مشورہ دیتے ہیں۔
رضوی ہسپتال کے ہارٹ سرجن اسپیشلسٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہارٹ سرجری کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کے پندرہ بیڈ تھے ،رواں سال نومبر میں اس انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہارٹ سرجری کے مریضوں کے لئے ۶ جنرل بیڈ مزید اضافہ کئے گئے ۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہارٹ سرجری کے بعد مریضوں کو کم از کم دو دن تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جاتا ہے جہاں ان کی ماہرین کے ذریعہ نگرانی اور دیکھ بھال کی جاتی ہے اور اس یونٹ میں چھ بیڈ زیادہ کرنے کی وجہ سے گذشتہ ایک مہینے میں ہارٹ سرجریز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
ہارٹ سرجریز کے تناظر میں بہتر مستقبل کی امید
جناب ڈاکٹر آذری نے بتایا کہ رضوی ہسپتال ملک کا ایک فرسٹ کلاس ہسپتال ہے جوکہ خدا کے فضل و کرم اور ہسپتال انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ چوبیس گھنٹے میڈیکل ٹیم کی کاوشوں سے ہارٹ سرجریز کے شعبے میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور مریضوں کی توجہ مبذول کروانے میں کامیاب رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہسپتال کے ماہرین کی کاوشوں سے گذشتہ مہینے کے دوران ایک دن میں دس ہارٹ سرجریز کی گئیں۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں اس وقت تین آپریٹنگ رومز،آئی سی یو میں ۲۱ بیڈ،اور ہارٹ سرجری کے سیکشن میں ایڈمٹ کے لئے ۲۵ بیڈ ہیں ،اس ہسپتال کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر ز نے اب تک ہارٹ کی کئی سرجریز کو کامیابی سے انجام دیاہے ۔
جناب ڈاکٹر آذری جو کہ ۲۰۲۰ سے مسلسل اس ہسپتال میں خدمت کر رہے ہیں ،ہسپتال سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ہسپتال مندرجہ بالا ذکر کردہ سہولیات اور طبی آلات سے لیس ہونے کی وجہ سے ہارٹ سرجریز کے تناظر میں بہتر مستقبل کی امید رکھتا ہے اور ہسپتا ل میں ماہانہ ۲۰۰ تک ہارٹ سرجریز انجام دی جا سکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ