عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’سامان داروی ہشتم‘‘ آستان قدس رضوی کی انڈومنٹ پروڈکٹیویٹی فاؤنڈیشن کے تحت نالج بیس کمپنیوں میں سے ایک ہے ،جو کہ مشہد مقدس میں اکتوبر۲۰۰۸ کو تشکیل پائی اورجدید ترکیب پر مشتمل پہلی ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن بنانے کے منصوبے پر کام شروع کیا اور آخر کار۲۰۱۵ میں اس میڈیسن کو بنانے میں کامیاب ہوئی۔
اس کمپنی نے ۲۰۲۰ میں ۲۵۰ اور۱۰۰۰ کی ڈوز تیار کر کے اس میڈٰسن کی پروڈکشن کو مکمل کر لیا جس کے بعد میڈیسن کی پروڈکشن کی مقدار میں اضافےاور اس کے دائرہ کار کو بڑھانے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا، نالج بیس کمپنی’’سامان داروی ہشتم‘‘ کے سی ای او جناب ڈاکٹر سید احمد مہاجری کے ساتھ اس جدید ترکیب پر مشتمل میڈیسن ’’فیکٹر۸‘‘ کی پروڈکشن اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ہونے والی گفتگو ذیل میں درج ہے۔
ڈاکٹر صاحب ملک میں اس جدید ترکیب پر مشتمل ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن کی پروڈکشن کی کیا اہمیت ہے ؟
دنیا میں ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن، پلازما اور جدید ترکیب دونوں طرح تیار کی جاتی ہے ،خون کے پلازما سے اخذ شدہ میڈیسن کے مقابلے میں جدید ترکیب پر مشتمل ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن کے فوائد زیادہ ہونے کی وجہ سے اور ہیموفیلیا کے مریضوں کے لئے اس دوا کی اہمیت کے پیش نظر ؛مریض اور ڈاکٹرز دونوں اس میڈیسن کی طرف زیادہ راغب ہوئے ہیں،درحقیقت پلازما میڈیسن کے مقابلےمیں جدید ترکیب پر مشتمل ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن میں وائرس کی منتقلی اور دیگر خطرات بہت حدتک کم بلکہ صفر ہیں۔
’’سامان داروی ہشتم‘‘ کمپنی دنیا کی ان چند کمپنیوں میں سے جو ’’Safacto AF‘‘ کے برانڈ سے جدید ترکیب پر مشتمل’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن تیار کر رہی ہے ۔یہ پروڈکٹ دنیا میں موجود ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن کی تیسری جنریشن ہے جسے ’’سامان داروی ہشتم کمپنی‘‘امریکی اور دنمارکی کمپنی کے بعد دنیا کی تیسری کمپنی کے طور پر تیار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ، اس وقت یہ میڈیسن ہیمو فیلیا کے علاج کے لئے ایک اہم میڈیسن سمجھی جاتی ہے ۔
یہ کمپنی ملک میں اس وقت کتنے فیصد ہیموفیلا کے مریضوں کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے ؟
اس وقت ’’سامان داروی ہشتم کمپنی‘‘ ماہانہ ۴۵ ہزار ’’ Safacto AF‘‘ میڈیسن کی شیشیاں تیار کر رہی ہے جوکہ گذشتہ سالوں میں پروڈکشن کمی کے باعث ملکی مارکیٹ کا پچاس فیصد سے زیادہ حصہ اس کمپنی کےپاس ہے ،اگرچہ اس کمپنی کے پاس میڈیسن کے تمام لائنسس اور ’’فیکٹر ۸‘‘ کی ہر قسم کی ڈوز مریضوں کے لئے دستیاب ہے پھر بھی اگرضروری ابتدائی سامان فراہم ہو تو یہ کمپنی سو فیصد تک پروڈکشن کی مقدار کو بڑھا سکتی ہے اور اس طرح جدید ترکیب پر مشتمل میڈیسن کے ذریعہ ملک میں ہیموفیلیا کے مریضوں کے لئے دواؤں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے جیسا کہ گذشتہ سالوں میں ۹۵ فیصد تک مارکیٹ شیئرز اس کمپنی کے پاس تھے۔
ابھی بھی ہیموفیلا کے کئی مریض پلازما میڈیسن استعمال کر رہے ہیں جن کی کمی کو درآمدات کے ذریعہ پورا کیا جاتا ہے ،یہ کمپنی ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن کی پروڈکشن سے کتنی مقدار میں ملکی بچت کرنے میں کامیاب رہی ہے ؟
ملک بھر میں ہیموفیلیا کے مریض سالانہ پانچ لاکھ ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن کا استعمال کرتے ہیں اگر ملکی مصنوعات کا استعمال کیا جائے تو دسیوں ملین یورو بچائے جا سکتے ہیں،البتہ پیسے کی بچت صرف مالی کامیابیوں کا حصہ ہے کیونکہ مالی اور بیمہ پالیسی کی بچت،مریضوں کی زندگی کو بہتر بنانا اوران کی اوسط عمر میں اضافہ بھی اس میڈیسن کی کامیابیوں میں سے ہے جن کا پیسوں کی بچت سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ۔
اس کمپنی کی تیار کردہ میڈیسن’’فیکٹر۸‘‘ کس پراسس کے تحت مریضوں میں تقسیم ہوتی ہے ؟
ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی طرف سے تفویض کردہ لائسنس کی بنیاد پر نالج بیس کمپنی’’سامان داروی ہشتم‘‘ میں تیار کی جانے والی دوا’’فیکٹر۸‘‘ کو ’’یارا طب ثامن‘‘ ڈسٹری بیوشن کے ذریعہ تقسیم کیا جاتا ہے ،البتہ ہیموفیلیا کے مریضوں کو طبی مراکز کی جانب سے مقرر کردہ کوٹے کی بنیاد پر ادویات فراہم کی جاتی ہیں،در حقیقت مریضوں کو اس میڈیسن کے حصول کے لئے مقرر کردہ طبی مراکز مراجعہ کرنا پڑتا ہے جنہیں خاص مریضوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد ان کے لئے میڈیسن تجویز کی جاتی ہیں،البتہ یہ کمپنی مسلسل ڈاکٹرز اور طبی مراکز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے تاکہ ہیموفیلیا کے مریضوں کو میڈیسن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ رہے ۔
ملکی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرنے کے بعد،اس پروڈکٹ کو ایکسپورٹ کرنے کے حوالے سے نالج بیس کمپنی’’سامان داروی ہشتم‘‘ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟
یہ کمپنی برآمدات اور ایکسپورٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور اس وقت مختلف ممالک جیسے عراق،پاکستان،ملیشیاء،سری لنکا اور آذربائیجان وغیرہ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہےاور حال ہی میں شام اور ترکمنستان کو اس کمپنی کی میڈیسن برآمد کرنے کا لائسنس ملا ہے ۔
آپ کی نظر میں اس جدید ترکیب پر مشتمل ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن کا مستقبل کیسا ہے ؟
۲۰۲۴ میں ہیموفیلیا کے مریضوں کے لئے ’’فیکٹر۸‘‘ میڈیسن کی پروڈکشن کے حوالے سے نقطہ نظر بہت واضح ہے ،اس کمپنی میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت پائی جاتی ہے ،کمپنی کے ریسرچ اینڈ دیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں نئے پراڈکٹس کی پروڈکشن کا جائزہ لیا جارہا ہے مناسب پیشرفت کے ساتھ اگر کمپنی کو مالی اسپورٹ ہو اور ’’فیکٹر۸‘‘ کی فروخت سے بروقت رقم موصول ہو تو جلد ہیCTD کے حصول کے لئے لیبارٹری پروڈکشن اورکلینکل اسٹڈیزشروع ہو جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ