ثامن کمپنی ،اسلامی جمہوریہ ایران کی دیرینہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو گذشتہ تین دہائیوں سے اسٹریٹجک اور خاص ادویات کو تیار کرنے کا تجربہ رکھتی ہے ،یہ کمپنی جو کہ آستان قدس رضوی کی پروڈکٹیویٹی موقوفاتی فاؤنڈیشن سے وابستہ کمپنی ہے ہمیشہ سے ملکی ادویات کی ضروریات کو پورا کرنے میں پیش پیش رہی ہے خاص طور پراس کمپنی نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ادویات کی درآمدات کو کم کرنے اور ایرانی ادویات کے انحصار کے لئے مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔
نالج بیس کمپنی’’سامان داروی ہشتم‘‘کو جدید ترکیب پر مشتمل پہلی ایرانی’’ فیکٹر۸‘‘ میڈیسن بنائے آٹھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،اس میڈیسن سےنہ فقط ہیموفیلیا کے مریضوں خصوصاA ٹائپ میں مبتلا مریضوں کو کافی سکون ملا ہے بلکہ ملک کو مالی لحاظ سے بھی بہت فائدہ حاصل ہوا ہے ۔