رضوی خدماتی مراکز کی اہم ترین سرگرمیوں کا جائزہ

شہر مشہد مقدس میں رہنے والوں کے علاوہ دوسرے افراد کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کی خدمت کا لباس پہننا ایک ناممکن خواب تھا ،اس ناممکن کو ’’خادمیاری منصوبے‘‘(اعزازی خادم بننے کے منصوبے) نے ممکن بنا دیا ہے ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شہر مشہد مقدس سے دوری نے حرم امام رضا(ع) کے سبز پرچم کے سائے میں خدمت کا عشق رکھنے والوں کے لئے اس خواب کی تعبیر کو مشکل بنادیا تھا،اورسب یہی سمجھتے تھے کہ خدمت کا شرف فقط مشہدیوں اور حرم امام رضا(ع) کے جوار میں رہنے والوں کو ہی ملتا ہے ،لیکن اب ان کی یہ آرزو ناممکن نہیں رہی کیونکہ ’’خادمیاران رضوی‘‘ منصوبے کے نفاذ سے پورا ایران حرم امام رضا(ع) میں تبدیل ہو چکا ہے ،اب آپ جس شہر میں بھی ہیں حضرت امام علی رضا(ع) کے سبز پرچم کے سائے میں خدمت کرنے کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔

اب کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ملک میں یا کس جغرافیہ میں رہتے ہیں؛مشرق،مغرب،شمال،جنوب ،دور دراز کے کسی گاؤں سے ہیں یا شہر کے رہنے والے،بوڑھے ہیں یا جوان یا نوجوان۔حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے اب آپ کے قریب خدماتی مراکز قائم کر رکھے ہیں تاکہ آپ اپنی آرزوکوپوری کر سکیں ،آپ اپنا نام رضوی خادم یاروں اور ضرورتمندوں و محروموں کی خدمت کرنے والوں میں درج کروا سکتے ہیں۔

 عوام کی خدمت عوام کے لئے

خدمت کے اس شوق و محبت کے جذبے کی حمایت کے لئے ؛گذشتہ چند سالوں کے دوران ملک بھر میں کئی خدماتی مراکز قائم کئے گئے تاکہ عوام کی کوششوں سے عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکے،حرم مطہر کے سنہری گنبد سے پوٹھنے والے نور کی شعاع،وطن کے ہر کونہ تک جا رہی ہے تاکہ اس کی تپش سے کوئی دل محروم نہ رہے ،خادمیاران(خادموں کے معاون)اپنی پوری توان اور طاقت سے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے خدمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پہلی بار زیارت سے مشرف ہونے والے پندرہ لاکھ افراد کی شناسائی اور زیارت کے لئے دعوت

خادمیاری اور رضوی سروسز سینٹرز کے سربراہ نے آستان نیوزکو خادمیاران کی خدمت کے آثار و برکات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ خادمیاران نے پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو پہلی بار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کا مہمان بنایا ہے  ، ملک کے دور دراز علاقوں سے پندرہ لاکھ سے زیادہ مستحق افراد کو اس منصوبے کے تحت پہلی بار حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

دسترخوان مہر و محبت

 ’’سفرہ ہای مہربانی‘‘(دستر خوان مہرو محبت) مہم کے تحت پانچ مرحلوں میں ملک بھر کے مختلف صوبوں میں رضوی خدماتی مراکز کے تعاون سے بائیس لاکھ امدادی پیک تقسیم کئے گئے ،یہ منصوبہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان سے ہوا جسےکئی بار دہرایا گیا۔

جیلوں میں قید، والدین کی رہائی

جناب احمد میرزادہ نے بتایا کہ ’’نذر امام رضا(ع)‘‘ مہم کے تحت  غیر ارادی مالی جرائم کے قیدیوں کی رہائی کا کام کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کے تعاون سے کیا گیا،یہ مہم بھی آستان قدس رضوی کے خادموں اور خادمیاران کے توسط سے انجام پائی ،اس خدا پسندانہ مہم کے تحت 4000 بلین ریال سے زیادہ قرضوں میں قید 732 والدین کو  رہائی دلوائی گئی۔

 5927 سروس سینٹرز(خدماتی مراکز) اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار خادمیاران

رضوی خادم اور خادمیاران بغیر کسی معاوضہ لئے دن رات مختلف دیہاتوں اور شہروں میں ان منصوبوں کے نفاذ کے لئے اپنی زندگی صرف کر رہے ہیں تاکہ امام روؤف (ع) کی ہر جگہ نمائندگی کر سکیں،جن کی رأفت و رحمت سے کئی زندگیاں روشن ہونے کی منتظر ہیں۔ملک بھر میں خادمیاران کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہے  جن کے توسط سے پورے ملک میں 5927 خدماتی اور فلاحی مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ معاشرے کے مستضعف اور ضرورتمند طبقے کی محرومیوں اور غربت کو دور کرنے کے لئے اقدامات انجام دیئے جا سکیں۔

ماؤں اور نومولود بچوں کی حمایت 

خادمیاری اور رضوی سروس سینٹرز کے سربراہ نے ’’یسنا‘‘ قومی منصوبے کے تحت 27500 ماؤں کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یسنا‘‘ قومی منصوبے کا آغاز حکومت،امدادی اداروں اور آستان قدس رضوی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ،آئندہ چھ مہینوں میں رضوی خادمیاران کے توسط سے آٹھ پسماندہ صوبوں کی  ضرورت مند ماؤں کے درمیان فوڈ پیکجز تقسیم کئے جائیں گے تاکہ حاملہ ماؤں  اور ان ماؤں کو جن کے بچے چھوٹے ہیں مناسب اور مکمل غذائیت میسر ہو سکے۔

News Code 3045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha