قومی ٹرانس پلانٹیشن ٹیم کی خاتون رکن کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کو۱۰ تمغے ہدیہ کئے گئے

ایران کے شہر اصفہان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی نے اپنے گردے کی پیوند کاری اور قومی ٹرانس پلانٹیشن ٹیم میں رکنیت کے بعد قومی اور بین الاقوامی سطح پر بیڈمنٹن میں جیتے ہوئے تمغوں اور میڈلز کو آستان قدس رضوی کے لئے ہدیہ کر دیئے۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محترمہ نجمہ کمالی جن کا تعلق اصفہان سے ہے ،انہوں نے بیماری کے مشکل دور سے گزرنے کے بعدخداوند متعال اورآئمہ معصومین(ع) پر توکل کرتے ہوئے  کھیل کے میدان میں اپنی کوششوں کو جاری رکھا اور قومی ٹرانس پلانٹیشن ٹیم میں رکنیت حاصل کی،حالیہ چند برسوں میں مکمل حجاب کے ساتھ بیڈمنٹن کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر کئی تمغے اور میڈلز جیتے،آج صبح حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر عالمی چیمپئن شپ میں جیتے گئے ۱۰ تمغوں کو آستان قدس رضوی کے میوزیم کے لئے عطیہ کر دیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ۲۰۰۴ میں گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ٹرانسپلانٹ کروایا اور ۲۰۰۹ میں اصفہان کی صوبائی ٹرانسپلانٹیشن ٹیم میں رکنیت حاصل کی جس کے بعد مسلسل صوبائی اور ملکی سطح پر منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا،۲۰۱۱ میں قومی چیمپئن شپ کا میڈٰل جیتنے کے بعد قومی ٹرانس پلانٹیشن ٹیم میں شرکت کے لئے مدعو کی گئی۔

محترمہ نجمہ کمالی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال کے فضل و کرم اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی عنایات سے عالمی مقابلوں میں شرکت کی اور مختلف میڈلز اور تمغے جیتے ،آج میں بہت خوش ہوں کہ اپنی کاوشوں کا ثمرایک چھوٹے سے فریم کی صورت میں حرم امام رضا(ع) کو ہدیہ کر رہی ہوں،مجھے امید ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام میرے اس ہدیہ کو قبول فرمائیں گے۔

محترمہ نجمہ کمالی نے ۲۰۱۳ کے دوران آفریقی چیمپئن شب کا سنگل سلور میڈل اور ڈبل گولڈ میڈل،ارجنٹینا میں ۲۰۱۵ کا سنگل گولڈ میڈل اور ڈبل گولڈ میڈل،اسپین میں۲۰۱۷ کا سنگل برانز میڈل اورڈبل گولڈ میڈل، انگلینڈ میں ۲۰۱۹ کے مقابلوں میں سنگل سلور میڈل اور ڈبل برانز میڈل اور ۲۰۲۳ میں آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں سنگل گولڈ میڈل اورڈبل سلور میڈل جیتا، انہوں نے اپنے ان تمام میڈلز اور تمغوں کو آستان قدس رضوی کے لئے ہدیہ کر دیا۔

انہوں نے اپنے کھیل کے مقصد کو ورزش اور صحت و سلامتی کو برقرار رکھنا جانتے ہوئے کہا کہ اس راستے میں میرے شوہر اور اہلخانہ نے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی اور انشاء اللہ مزید کوششوں سے ۲۰۲۵ کے دوران  جرمنی میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلوں میں اپنی چیمپئن شپ کو برقرار رکھوں گی۔

News Code 2946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha