شوٹنگ کے مقابلوں میں عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون نے اپنا تمغہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو عطیہ کر دیا

گولڈ میڈلسٹ محترمہ سمیرا ارم نے کروشیا ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں جیتنے والے گولڈ میڈل کوآستان قدس رضوی کے میوزیم کو عطیہ کردیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛گولڈ میڈل عطیہ کرنے کا پروگرام آستان قدس رضوی کے کانفرنس اور نمائش سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں قومی پیرا اولمپک ٹیم کی رکن اور عالمی سطح پرسونے اور چاندی کے  ۱۳تمغے جیتنے والی سمیرا ارم نے کروشیا ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں جیتنے والے گولڈ میڈل کو آستان قدس رضوی کے میوزیم میں عطیہ کر دیا ۔

انہوں نے حرم امام رضا علیہ السلام کو تمغہ عطیہ کرنےکے بعد اپنے جذبات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو احساس مجھے اس وقت ہے وہ اس وقت سے کئی گناہ زیادہ ہے جب میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لئے اسٹیج پر گئی تھی ،میری دلی خواہش تھی کہ جب پہلی بار میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوں گی تو اپنا پہلا گولڈ میڈل حرم امام رضا(ع) کو عطیہ کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دلی سکون اور یہ احساس جو امام رضا(ع) اور امام زمان(عج) نے میرے دل میں  اور میرےاسپورٹس ہیروز کے  دلوں میں ڈال رکھا ہے یہی وہ سب سے اعلیٰ ترین سکون ہے جس کی وجہ سے میرے ملک کے ہیروز تمغے جیت کر لاتے ہیں۔

News Code 2639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha