ایرانی کھلاڑی نے اپنے گولڈ میڈل کو حرم امام رضا (ع) کے میوزیم کیلئے وقف کر دیا

ایرانی کشتی ٹیم کے کھلاڑی امیر حسین زارع نے بین الاقوامی سطح پر منعقدہ کشتی کے مقابلے میں جیتنے والے اپنے سونے کے میڈل اور ایشیاء کی سطح پر منعقدہ کشتی مقابلے میں حاصل کردہ چاندی کے میڈل کو حرم امام رضا علیہ السّلام کے میوزیم کیلئے وقف کر دیا۔

آستان قدس رضوی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی کشتی ٹیم کے کھلاڑی امیر حسین زارع نے بین الاقوامی سطح پر منعقدہ کشتی مقابلے میں جیتنے والے اپنے سونے کے میڈل اور ایشیاء کی سطح پر منعقدہ کشتی مقابلے میں حاصل کردہ چاندی کے میڈل کو حرم امام رضا علیہ السّلام کے میوزیم کو ہدیہ کر دیا ہے۔

امیر حسین زارع کے مطابق، انہوں نے ان مقابلوں میں حصہ لینے سے پہلے نذر کی تھی کہ اگر میں ان مقابلوں میں کامیاب ہوا تو حاصل کردہ انعامات کو حرم امام رضا علیہ السّلام کے نام کر دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچپنے سے ہی امام رضا علیہ السّلام کا لطف و کرم میرے شامل حال رہا ہے اور حضرت امام رضا علیہ السّلام نے زندگی کے مختلف حصوں میں میری مشکل کشائی فرمائی ہے۔ میری کامیابیاں علی ابن موسیٰ الرضا علیہما السّلام کی مرہون منت ہیں۔

ایرانی کشتی ٹیم کے کھلاڑی زارع نے کہا کہ میں مقابلوں میں حصہ لینے سے قبل، ہمیشہ امام رضا علیہ السّلام سے مدد طلب کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میرے بعد آنے والی تمام نسلیں اور تمام ورزش کرنے والے امام رضا علیہ السّلام سے دلی رابطہ برقرار کریں گے۔

میڈل اور ایوارڈ کو ہدیہ کرنے کی اس تقریب میں ایرانی کشتی ٹیم کے سربراہان اور حرم امام رضا علیہ السّلام کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

News Code 2593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha