جناب باقر قناد طوسی نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے چھ مہینے میں رضوی زرعی کمپنی کی جانب سے ۱۸۰۰ چھوٹے جانوروں کو ذبح کر کے ان سے حاصل ہونے والا ۸۸۰۰۰ (اٹھاسی ہزار ) کلو گوشت حرم امام رضا(ع) کے مہمانسراکے لئے بھجوایا گیا۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال اسی عرصے میں ۱۱۳۳ چھوٹے جانوروں کو ذبح کیا گیا جن کا اوسط وزن ۶۴ کلو تھا اور ان سے حاصل ہونے والے گوشت کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانسرا کے لئے بھیجا گیا۔
رضوی زرعی کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ اس کمپنی کے مذبح خانہ میں روزانہ تقریبا ۲۰۰ چھوٹے جانور ذبح کئے جاتے ہیں ،انہوں نے مزید یہ بتایا کہ مذبح خانہ میں جانوروں کے ڈاکٹر کی نگرانی کے اندر گوشت تیار کیا جاتا ہے روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرز دورہ کرتے ہیں اور گوشت کا معیار اور ہیلتھ و سلامت کے لحاظ سے جانچ پڑتال اور معائنہ کیا جاتا ہے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مذبح خانہ کے پورے ہال کو تمام استعمال ہونے والے سامان کے ساتھ باقاعدہ سینیٹری مواد اور گرم پانی سے مکمل طور پر دھویا اور جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے ۔
جناب قناد طوسی نے ذبح کئے جانے والے جانوروں کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانسرا کے لئے بھیجے گئے گوشت کےجانورصحت مند ہونے کے ساتھ وزن کے حساب سے ۵۰-۶۰ کلوکے ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ یہ تمام جانورہر قسم کی بیماری سے صحیح و سالم ہونے کے ساتھ ان کی ویکسینیشن کے بھی تمام مراحل مکمل ہونے چاہیئے۔
آپ کا تبصرہ