رضوی زرعی کمپنی کے سربراہ نے اس کمپلکس کے جانور پالنے والے یونٹس کی جانب سے حضرت امام علی رضا(ع) کے مہمانسرا کو گوشت کی فراہمی سے متعلق خبر دیتے ہوئے کہا کہ زائرین و مجاورین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے حضرت امام رضا(ع) کے مہمانسرا میں دیئے گئے کھانے میں عمدہ اور معیاری قسم کے چھوٹے جانوروں کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے ۔