عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ امام رضا(ع) بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول کے تیسرے دور کی اختتامی تقریب آج صبح۱۹اکتوبر۲۰۲۳ کو آستان قدس رضوی کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئی جس میں فیسٹیول کے سربراہ جناب محسن ہوشمند نے فیسٹیول کے اہداف و مقاصدپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رضوی مضامین سے متعلق میڈیا مصنوعات کی مقدار اور معیار میں بہتری لانا،نیٹ ورکنگ کی شناخت اور رضوی تعلیمات و ثقافت سے متعلق میڈیا مصنوعات تیار کرنے اور نشر و اشاعت کرنے والے پروڈیوسرزکے ساتھ رابطہ برقرار کرنا اور رضوی تعلیمات سے متعلق میڈیا پروڈکشنز کو مختلف ذرائع ابلاغ خصوصاً جدید میڈیاپر عام کرنا اور توسیع دینا وغیرہ منجملہ اس فیسٹیول کے اہداف و مقاصد ہیں۔
انہوں نے فیسٹیول کےمحوری موضوعات کو شمار کرتے ہوئے کہا کہ رضوی خدمت،مشہد الرضا کی شناخت،رضوی تعلیمات،زائر اور زیارت،جہاد بیان اوروقف و نذررضوی منجملہ اس فیسٹیول کے محوری موضوعات تھے۔
آستان قدس رضوی کے کمونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) بین الاقوامی میڈیافیسٹیول کا تیسرا دور ؛نیوز اور تجزیاتی ذرائع ابلاغ،ورچوئل میڈیا،ویجویل میڈیا،تصویراور گرافک،آرٹیکل،تھیسزز اور مضامین،عوامی کمپین ،سوشل نیٹ ورکس پررضوی موادکی اشاعت اور بین الاقوامی سیکشن پر مشتمل تھا ۔
جناب ہوشمند نے فیسٹیول میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد۱۸۳۷ بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ شرکاء کا تعلق صوبہ خراسان رضوی، تہران اور اصفہان سے تھا اور فیسٹیول کو بھیجے کاموں میں سے ۳۷۵۱ آثارکا انتخاب کیا گیا یہ تمام کام نیوز اور تجزیاتی میڈیا،ویجویل میڈیا،ورچوئل میڈیا،تصویر اور گرافک پر مشتمل تھے جوآخری مرحلے تک پہنچے۔
انہوں نے اس فیسٹیول کے ضمنی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے متعلق تعلیمی ورکشاپس کا انعقاد،مشہد،کرج،سبزوار،بوشہر اور شیراز شہر میں میڈیا معاونین کے اعزاز میں کانشست کا انعقاد،مشہد مقدس میں منتخب تصاویر اور گرافک کاموں کی نمائش کا انعقاداور مشہد مقدس کے سیمناؤں میں منتخب وڈیوز کی عوامی نمائش وغیرہ اس فیسٹیول کے ضمنی واقعات تھے۔
آپ کا تبصرہ