عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس دورہ کے دوران پاکستان کے شہر لاہور میں واقع جی سی یونیورسٹی کے شعبہ فارسی ادب کے ممتاز پروفیسر جناب محمد اقبال شاہداورپنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر جناب ڈاکٹر نسیم الرحمن نے اس مجموعہ کو ایک منفرد اور گرانقدر خزانہ قرار دیا جسے بہترین ممکنہ حالات میں محفوظ رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے اس مجموعہ کے امکانات اور سہولیات کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ ثقافتی تعاون سے اس مخطوطہ مرکز کے تجربات سے استفادہ کر کے پاکستان میں موجود تحریری ورثہ کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ