حرم امام رضا(ع) کی لائبریری میں پیغمبر اکرم(ص) کے موضوع پر دنیا کی ۱۸ زبانوں میں مطبوعہ کتب تک رسائی

حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری میں کتب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے پیغمبر اکرم(ص) کے موضوع پر دنیا کی ۱۸ زبانوں میں ۶۱۰۰ سے زیادہ عناوین پر مطبوعہ کتب تک رسائی فراہم کی گئی ہے ۔

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے سربراہ جناب مہدی صادقی حصار نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس لائبریری میں ۶۱۰۰ سے زائد مطبوعہ کتب کے عناوین کے علاوہ ۴۶ ہزار تھیسزز اور۱۸۵ بصری اور صوتی ماخذ بھی موجود ہیں جو کہ حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی زندگی،سیرت اوراقوال وگفتار پر مشتمل ہیں۔

مختلف زبانوں میں پائی جانے والی کتب

انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے غیرملکی کتابوں کے ہال میں فارسی اور عربی کے علاوہ دنیا کی ۹۲ زبانوں میں مطبوعہ کتب موجود ہیں،کتابوں کے اس عظیم مجموعہ میں قارئین کے لئے  فارسی اور عربی زبان کے علاوہ دنیا کی ۱۶ زبانوں میں پیغمبر اکرم(ص) کے موضوع پر کتب تک رسائی فراہم کی گئی ہے ۔

جناب صادقی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان ۱۶ عالمی زبانوں میں البانی، جرمن، اردو، ہسپانوی، انگریزی، اطالوی، بلغاریائی، بوسنیائی، پرتگالی، تاجک، آذری ترک، استنبول ترک، چینی، روسی، رومانیہ اور فرانسیسی شامل ہیں۔

دنیا کی ۷۹  زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم موجود ہیں

آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے سربراہ نے بتایا کہ لائبریری کے غیرملکی کتابوں کے ہال میں قرآن کریم کے ۷۹ زبانوں میں تراجم پائے جاتے ہیں جن میں ڈنمارکی،تنزانیائی،چینی اور ہسپانوی وغیرہ زبانیں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری حرم امام رضا علیہ السلام کی بست شیخ طوسی پر واقع ہے ،محققین پورا سال چوبیس گھنٹے اس لائبریری کے محققین ہال اور اسی طرح خصوصی لائبریری اہلبیت(ع) سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

جناب صادقی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ محقیقین کے علاوہ دیگر قارئین بھی پورا ہفتہ حتی چھٹی والے دن بھی صبح سات بجے سے رات دس بجے تک اس لائبریری کے اسٹڈیز ہال میں لائبریری کی خدمات سے بہرہ مند ہو سکتے ہیں ، اس لائبریری کا غیرملکی کتب والا ہال لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے جو کہ جمعرات کے علاوہ ہر روز صبح سات بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور جمعرات کے دن ساڑھے بارہ بجے تک قارئین کا میزبان ہے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز اور میوزیمز اور کتب خانوں کی آرگنائزیشن کے ڈیجیٹال ماخذ کا مجموعہ ڈیجیٹل لائبریری کی ویب سایٹ https://digital.aqr.ir  پر موجود ہے ۔

News Code 2317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha