خورشید میڈیا کی مہمان خواتین کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری

مشہد مقدس میں منعقدہ خورشید میڈیا کے بین الاقوامی سیمینار کی مہمان اور میڈیا سے وابستہ خواتین نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی۔

آستان قدس رضوی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں منعقدہ خورشید میڈیا کے بین الاقوامی سیمینار کی مہمان اور میڈیا سے وابستہ خواتین نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق، خورشید میڈیا کے بین الاقوامی سیمینار، ۴۱ ممالک سے تعلق رکھنے والے ۱۰۰ سے زائد خبر نگاروں پر مشتمل ہے اور اس وقت مشہد مقدس میں ”زنان روشنگری می کند “ کے عنوان سے جاری ہے۔

اس سیمینار میں شریک خواتین کے ایک وفد نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی اور آنحضرت کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد، حرم کے میڈیا ذرائع کی صلاحیتوں سمیت اسٹوڈیو وغیرہ کا دورہ کیا۔

خورشید میڈیا سیمینار کی مہمان خواتین نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میوزیم اور علمی و ثقافتی شعبوں سمیت رضوی اسپیشلسٹ ہسپتال کا نیز دورہ کیا۔

News Code 2303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha