آٹھویں امام کی نورانی بارگاہ میں کتاب"نسیم با طراوت از سیر رضوی" سے نقاب گشائی

ماہ صفر کے آخری دنوں میں حرم امام علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے انگریزی زبان میں کتاب "نسیم با طراوت از سیرہ رضوی" سے نقاب گشائی کی گئ.

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کتاب سے نقاب گشائی کی تقریب، حرم امام رضا علیہ السلام کےادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد ذوالفقاری اور ملیشیا سے تشریف لانے والے ۳۸ زائرین کی موجودگی میں منعقد کی گئی.

کتاب "نسیم با طروات از سیرہ رضوی" کا انگریزی میں ترجمہ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تاکہ اہلبیت علیہم السلام خصوصاً امام رضا علیہ السلام کی ثقافت اور تعلیمات کو فروغ دیابجا سکے،اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کو ہزار کی تعداد میں چھاپا گیا ہے تاکہ انگلش زبان زائرین کو عطیہ کی جا سکے.

فارسی زبان میں یہ کتاب رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تقاریر کے کچھ حصوں پر مشتمل ہے جسے صہبا انسٹیٹیوٹ کی وساطت سے جمع کیا گیا ہے.

اس کتاب میں امام رضا علیہ کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالنے کے ساتھ امام کے مبارزات بھی بیان کئے گئے ہیں اس کے علاوہ امام کی سیاسی، علمی اور دینی جدوجہد کے پس منظر کو بھی بیان کیا گیا ہے،ان مطالب کے تسلسل میں امام علیہ السلام کی ماموں کے دور حکومت کی ولیعھدی کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے اور ساتھ میں دور ولیعھدی میں شیعیت اور شیعوں کے حالات بھی بیان کئے گئے ہیں.

امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی اہمیت

اس تقریب کے دوران حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے اربعین کے سفر سے واپسی پر مشہد مقدس مشرف ہونے والے ملیشین زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ملک امام حسین علیہ السلام ،امام سجاد علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام سے بہت دور ہےاور اسی طرح آپ کی زبان بھی آئمہ اطہار علیہم السلام کی زبان اور ثقافت سے مختلف ہے لیکن پھر بھی یہ کیسا عشق ہے جو آپ کو کربلا اور پھر مشہد مقدس لاتا ہے.؟ یقیناً یہ کسی معجزہ سے کم نہیں ہے.

حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے ثواب سے متعلق حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ پورا سال امام رضا علیہ السلام کا حرم مطہر لاکھوں زائرین کا میزبان ہے؛ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آپ کو بھی اس امام زیارت نصیب ہوئی.

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی چند ایک کرامت کا ذکر کیا اور یہاں زائرین کی دعائیں مستجاب ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب امام کی زیارت سے مشرف ہوں تو ضریح مطہر کے سامنے بیٹھ کر امام مہربان کے ساتھ باتیں کریں.

جناب ذوالفقاری نے آٹھویں امام کے بعض القابات جیسے؛ روؤف، انیس النفوس... کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پردیسی بھی حرم امام رضا علیہ السلام میں غربت و بے وطنی کا احساس نہیں کرتا اور جب تک آپ حرم میں ہیں تب تک سکون اور اطمینان کا احساس کرتے ہیں اور یہ بھی یقیناً معجزہ ہے.

یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس تقریب کے اختتام پر ملیشین زائرین میں حرم مطہر کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے کتاب"نسیم با طراوت از سیرہ رضوی" تقسیم کی گئی.

News Code 2217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha