آستانہ قدس رضوی کا وزارتِ خارجہ کی صوبۂ خراسان میں نمائندگی کے ساتھ مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

حوزہ/ آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ اور ایرانی وزارتِ خارجہ کی صوبۂ خراسان میں نمائندگی کے سربراہ نے ایک مشترکہ جلسے میں، حرم اور وزارتِ خارجہ کے مابین مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

آستان قدس رضوی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفندیاری اور ایرانی وزارتِ خارجہ کے صوبۂ خراسان میں شعبے کے سربراہ احمد معصومی فر نے ایک مشترکہ جلسے میں، حرم اور وزارتِ خارجہ کے مابین زیارت، علمی صلاحیتوں کو فعال کرنا، ثقافتی اور سیاحتی امور پر توجہ اور حرم مطہر کے اقتصادی مراکز کو تقویت دینے سمیت محبین اہل بیت علیہم السّلام کو سوشل میڈیا کے ذریعے زیارت کرانے جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال اور ان شعبہ جات میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

آستانہ نیوز کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفندیاری نے اس اجلاس میں، احمد معصومی فر کو وزیر کے مشیر اور صوبۂ خراسان کی وزارتِ خارجہ کے شعبے کے سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے اس عہدے پر کامیابی سے اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے کی آرزو کی۔

اجلاس میں، وقف اور نذر و نیاز کے شعبہ جات سمیت غیر ممالک میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ موثر ارتباط برقرار کرنے کے موضوعات بھی زیر غور لائے گئے۔

News Code 2132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha