عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ایران میں آستان قدس رضوی کی لائبریری؛قرآن کے مخطوطاتی نسخوں کی نگہداشت کا اہم ترین مرکز جانا جاتا ہے ،جس میں بیس ہزار سے زائد قرآن کریم اور کئی قیمتی قرآنی نسخے با حفاظت رکھے گئے ہیں۔
آئمہ معصومین علیہم السلام کے دست مبارک سے منسوب تحریر کردہ قرآنی نسخے بھی اسی مجموعہ کا حصہ ہیں جن میں حضرت امام علی رضا(ع) کے دست مبارک سے منسوب تحریر کردہ قیمتی اور نفیس قرآنی جزوہ بھی شامل ہے ۔
اب آرگنائزیشن آف لائبریریز اور بین الاقوامی امام رضا(ع) فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی بدولت رضوی میوزیم میں موجود امام رضا(ع) کے دست مبارک سے تحریر کردہ قرآنی جزوات کو فیکسمائل پرنٹنگ کی صورت میں شائع کیا جائے گا۔
دونوں مراکز کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پہلے ایڈیشن کو 600 نسخوں کی صورت میں شائع کیا جائے گا۔
اس ایڈیشن میں دونوں مراکزکے دستخط کے ساتھ فارسی،عربی اور انگریزی میں ایک مقدمہ بھی درج ہوگا جس سے اس ایڈیشن کی اہمیت کا پتہ چلے گا۔
حضرت امام علی رضا(ع) کے دست مبارک سے منسوب تحریرکردہ قرآنی نسخے کی فیکسمائل پرنٹنگ والا نسخہ نہایت قیمتی اور با ازرش ہوگاجس سے نہ فقط نفیس اور قیمتی مجموعوں کی تکمیل ہوگی بلکہ محققین کے لئے کوفی خط کے مطالعہ میں بھی مددگارثابت ہوگا۔
آپ کا تبصرہ