عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ دارالتفسیر علا مہ شیخ طبرسی (رح) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد قرآن کریم کے عظیم مفسّر اور ’صاحب تفسیر مجمع البیان حضرت علامہ شیخ طبرسی(رح) کے مزار پر جوکہ حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان کے ساتھ واقع ہے کیا گیا،اس افتتاحی تقریب میں عالم اسلام کے عظیم مرجع و مجتہد آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی،آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی اورملک کی نامور قرآنی شخصیات کے ساتھ مفسرین اور دانشوروں نے بھی شرکت کی۔
اس قرآنی مرکز کی تأسیس کا ہدف و مقصد حرم امام رضا(ع) میں قرآنی سرگرمیوں کو فروغ دینا،قرآنی تعلیمات اور ثقافت کو عا م اور عالم اسلام اور معاشرے میں روحانیت و معنویت کو فروغ دینا ہے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دارالتفسیر شیخ طبرسی(رح) میں تفسیر قرآن سے متعلق ڈھائی ہزار سے زائد کتب موجود ہیں ،آج سے اس قرآنی مرکز میں قرآن پاک کی تفسیر سے دلچسپی رکھنے والے مختلف عمر کے افراد کے لئے قرآن کریم کے لیکچرز اور تفسیر کے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی،حجت الاسلام والمسلمین مروی،حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی،دارالتفسیر علامہ شیخ طبرسی(رہ)
آپ کا تبصرہ