"زیارت رضوی" کی عالمی رجسٹریشن فائل اس سال یونسکو کو بھیجی جائے گی

آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، عجائب گھروں اور دستاویزوں کی آرگنائزیشن کے شعبہ میوزیم اور فروغ ثقافتی ورثے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ "زیارت رضوی" کے زیرعنوان عالمی رجسٹریشن فائل اس سال رجسٹرڈ ہونے کے لئے یونسکو ارسال کی جائے گی

عتبہ نیوز کے ساتھ انٹرویو میں مہدی قیصری نیک نے" ہفتہ ثقافتی ورثہ" کے موقع پر کہا: یہ آرگنائزیشن ، آستان قدس رضوی کے محسوس اور غیر محسوس ورثے کو  ایران کے ملی اور معنوی ورثے کی فہرست میں متعارف کرانے کے مشن کے پہلے قدم کے طور پر دوہزار  انیس میں "زیارت رضوی" کو قومی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج یا رجسٹر کرانے میں  کامیاب ہوئی

انھوں نے  کہا: بیشک ایران کے قومی و روحانی ورثے کی فہرست میں "زیارت رضوی" کے اندراج سے دنیا کے سامنے حضرت امام  علی رضا علیہ السلام کے حرم کے محسوس اور نامحسوس ورثے کو متعارف کرانے کا ایک نیا راستہ کھل گیا ہے

مہدی قیصری نیک نے کہا: اس طرح اس سال "زیارت رضوی" کی رجسٹریشن فائل کی تکمیل  اور اس کا دفاع کرنے کے لئے یونسکو کے عالمی ادارے میں نامحسوس عالمی ورثے کی فہرست میں اسے  رجسٹرڈ کرانے کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ یہ اقدام اس میدان میں نئے راستے کھول سکے

امام رضا علیہ السلام کے حرم کے دو روایتی مذہبی پروگراموں اور رسومات کو  قومی ورثے  کی فہرست میں شامل کرانے کی کوشش 

آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، عجائب گھروں اور دستاویزوں کی آرگنائزیشن  کے شعبہ میوزیم اور فروغ ثقافتی ورثے کے سربراہ مہدی قیصری نیک  نے رضوی میوزیم ز اور عجائب گھر کے ۶۵ منفرد ورثوں اور فن پاروں کے دہزار اکیس، دوہزار بائیس اور دوہزار تیئیس کے دوران ایران کی قومی ورثوں اور یادگار فن پاروں  کی فہرست میں درج  کرائے جانے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گذشتہ سال رضوی عجائب گھر  اور میوزیمز کے محسوس ورثے کے اندراج  کے عمل کی تکمیل کی کوشش کے علاوہ آستان قدس رضوی کے نامحسوس ورثے مثلا خطبہ خوانی اور رسم صفہ کو درج کرانا بھی ہمارے لائحہ عمل میں شامل ہوا    

انھوں نے مزید کہا: ان تمام یادگاری  ورثوں اور رسومات  کو اندراج کرانے کی فائلیں  تکمیل ہو چکی ہیں اور اس کو ویڈیو کی شکل میں وزارت ثقافتی میراث و سیاحت و دستکاری مصنوعات کو بھیج دیا گیا ہے لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ اس کا دفاعیہ اسی سال تہران میں منعقد ہو گا اور امام رضا علیہ السلام کے روضے کے یہ دو مبارک پروگرام  اور رسومات ، ملک کے روحانی ورثے میں درج ہو سکیں گی  اور یوں ہم امام رضاعلیہ السلام کے روضے کے دو یادگار اور گرانقدر  مذہبی پروگراموں اور رسومات کو  دنیا میں متعارف کرانے کی راہ میں ایک قدم  آگے بڑھا سکیں گے

News Code 1141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha