برطانیہ کے شہر لیڈز کے باب العلوم سینٹر کے سربراہ مولانا شیخ جعفر لاڈاک نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری پیدائش لیڈز میں ہوئی ہے میرے آباؤ اجداد ہندو تھے اور چار نسل پہلے انہوں نے اسلام قبول کیا اورانہوں نے برطانیہ ہجرت کی تھی
مولانا شیخ جعفر لاذاک کا کہنا تھا کہ میں نے پانچ سال تک حوزہ علمیہ کربلا میں دینی تعلیم حاصل کی ہے ۔
انہوں نے روضہ منورہ امام رضا(ع) میں پائے جانے والے سکون کو دنیا کے تمام مقامات سے منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی مسلمان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے محب اور عقیدت مند ہیں اور بغیر کسی مشکل کے زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔
حجت الاسلام شیخ جعفر لاڈاک نے ۳۵ ممالک کے مفکرین اور دانشوروں کی موجودگی میں پانچویں حضرت امام رضا (ع )عالمی کانگریس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے رضوی سیرت اور تعلیمات کو دیگر مذاہب اور فرقوں کوبھی متعارف کرایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ جیسے غیرمسلم ملک میں حضرت امام علی رضا(ع) کے افکار اور تعلیمات کی ترویج کی جاسکتی ہے ،عصر حاضر کے انسان کو رضوی عدل و انصاف کی ضرورت ہے ۔
اس برطانوی عالم دین نے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’دنیا میں کسی بھی جگہ پر اس وقت تک امن و سلامتی نہیں ہے جب تک وہاں پر عدل و انصاف نہ ہو‘‘،اس لئے حضرت امام علی رضا(ع) کی زندگی اور طرز عمل تمام مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل بن سکتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کا انعقادمؤرخہ ۱۳۔۱۴ مئی ۲۰۲۴بروز پیر کو حرم امام رضا علیہ السلام کے قدس ہال میں کیا گیا ۔
آپ کا تبصرہ