آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 27 اگست2025 بروز بدھ کو محرم و صفر کے ایّام سوگ کی مناسبت سے گنبد مطہر پر لگا سیاہ پرچم اتار کر سبز پرچم نصب کر دیا گیا۔
مسلسل 63 دن سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش تھا ،ایّام شہادت امام رضا(ع) گزرنے کے بعد حرم رضوی کے خادمین نے سوگ کی علامت کے طور پر نصب سیاہ پرچم کو ربیع الاول کی آمد پر اتار کر سبز پرچم گنبد مطہر پر نصب کر دیا۔

تین ربیع الاوّل کا سورج طلوع ہوتے ہیں حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر نصب سیاہ پرچم اتار کر ’’نصر من اللہ و فتح قریب‘‘ سے مزیّن سبز پرچم کو گنبد ملکوتی حرم امام رضا(ع) پر لہرا دیا گیا۔
News Code 7125
آپ کا تبصرہ