ایرانِ اسلامی کے مقدس مقامات اور مزارات کا خصوصی بیانیہ:

بسم الله قاصم الجبارین و مبیر الظالمین وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ

خداوند بزرگ و برتر کی بارگاہ میں شکر بجا لاتے ہیں جس نے ایرانی قوم کوغیبت کے زمانے میں  امامت کی نعمت اور اس کے تسلسل سے نوازا اور اسی کے سائے میں اس ملک میں اسلامی جمہوریہ قائم کیااور حضرت امام خمینی(رہ) و رہبر معظم انقلاب اسلامی(مدظلہ العالی) کی دانشمندانہ قیادت اور اس سرزمین کے خدا پرست اور شریف عوام کی قربانیوں اور فداکاریوں کے ذریعہ اپنی دین کی حاکمیت و حکمرانی کے لئے زمینہ سازی کی۔

بلاشبہ یہ عظیم اور تاریخ ساز تحریک جسے مسلسل عالمی استکباراور بین الاقوامی صہیونیت کی عداوت ودشمنی  اور نفرت کا سامنا رہا ہے یہ بہت سارے اتار چڑھاؤ سے گزری لیکن الحمد للہ ہمیشہ سے خداوند متعال کی حمایت اور راہنمائی اس کےسا تھ رہی،یہی وجہ ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام مغربی میڈیا کی ہنگامہ آرائی کے باوجودخدائی امداد اور عوامی حمایت سےاسلامی جمہوریہ ایران ، صیہونی رجیم  اور امریکی مجرموں کو منہ توڑ جواب دینے میں کامیاب ہوا ہے ۔

خبیث ، رجیم اور غاصب صیہونی حکومت نے اپنےمکروہ و منفورلیڈرشیطانِ بزرگ کی حمایت سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق جیسے اقوام متحدہ   چارٹر کے آرٹیکل2 کے پیراگراف4 کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں پر جارحیت کا آغاز کیا،اور اس جارحیت میں وطن عزیز کی عوام، جرنیلوں اورسائنسدانوں کو شہید کیا گیا اور اس کےعلاوہ  رہائشی علاقوں،جوہری تنصیبات،قومی نشریاتی ادارہ صدا و سیما اورانفراسٹرکچرز پر پر اس پست رجیم کے حملوں نے ایک بار پر اس کے مجرمانہ پن کو ثابت کر دیا۔ البتہ ان ناجائز حملوں کا اسلامی جمہوریہ ایران نے فوری طور پر منہ توڑ جواب دیا۔

ان گستاخیوں کے تسلسل میں مؤرخہ 17 جون2025 بروز منگل کو امریکہ کے دہشتگرد صدر نے پوری بے شرمی اور بے حیائی کے ساتھ دینی مرجعیت کے بلند و بالا مقام اورپوری شیعت کے عظیم مرجع و مجتہدرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی امام خامنه ای (مد ظله العالی)  کی شان میں گستاخی کی ، جس کے نتیجے میں ایران اور دنیا بھر کےمجتہدین،فقہاء،علماء، مدارس اور شیعوں کی جانب سے سخت ردّ عمل سامنے آیا ، ایک بار پھر عالمی استکبار کا حقیقی چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو گیا،ایسا مکروہ چہرہ جو نہ فقط ایرانی قوم سے دشمنی کی کوئی حد نہیں جانتا بلکہ دینی مرجعیت  کے خلاف بھی گستاخی کرتا ہے ۔
ہم امام حسین(ع) کی قوم ہیں ہم اپنے وطن کی مسلح افواج کی بہادری کے شکر گزار ہیں ، جب تک ایک اور خیبر فتح نہ کر لیں تب تک آرام سے نہیں بیٹھے گے،قرآن کریم کی آیات اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی روایت کی بنیاد پر یہ جنگ امت مسلمہ کے حق میں ختم ہو گی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی غیرت مند اور ولایت مدار قوم اس میدان میں فتح یاب ہوگی،عالمی استکبار اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی نابودی یقینی  ہے ۔

ایرانِ اسلامی کے مقدس مقامات اور مزارات تمام عالم ِ اسلام کے ساتھ مل کر اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرجعیت دینی  کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اوریہ بتانا چاہتے ہیں کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ کا مقدس منصب ،ایرانِ اسلامی کے مومنین کی ریڈ لائن ہے اس لئے ان پر کسی بھی جارحیت کا ایرانی مومنین اور دنیا کے تمام حریّت پسندوں کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امریکہ ، غاصب صہیونی حکومت اوران کے ظالم حکمران یہ جان لیں کہ ان دھمکیوں سے نہ فقط ہماری قوم کے ارادے متاثر نہیں ہوں گے بلکہ امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ  ولی فقیہ  رہبر معظم انقلاب اسلامی  کے ساتھ رابطہ مزید مستحکم ہوگا۔
و سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مُنقَلَبٍ ینقَلِبونَ

News Code 6660

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha