آیت اللہ احمد مروی: امریکی اور صہیونی رجیم کے جرائم اور بچوں کا قتل عام ایرانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی

کھے گی آستان قدس رضوی کے متولی نے ایران کے قومی نشریاتی ادارے صدا و سیما پر حملے سمیت ایران کےعام شہریوں پر کئے جانے والے صیہونی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی اور امریکی جنایت کارکسی بھی قانون یا اخلاقیات کے پائبند نہیں ہیں،ان حملوں اور جرائم کو ایرانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اورکبھی نہیں بھلائے گی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آیت اللہ احمد مروی نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حرم مطہر کے عہدیداروں اور منتظمین سے ملاقات کے دوران صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنایت کار صہیونی رجیم کی جارحیت تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور جنگی جرائم کی واضح مثال ہے ۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ حالیہ واقعات سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے منجملہ یہ کہ ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا اور یہ جاننا ہوگا کہ دشمن کہاں پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے ،البتہ اس مسئلے میں کچھ لاپروائی ہوئی ہے لیکن یہ تمام تجربات اس نظام اور انقلاب کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں،اس راہ میں ہم نے بہت کچھ کھویا لیکن اس کے باوجود ہمیں سیاسی اور روحانی طور پر بہت کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں،ان واقعات سے اسلام اور انقلاب کی راہ کو جاری رکھنے کے لئے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔

آیت اللہ مروی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ہر حال میں خصوصاً موجودہ حالات میں اپنی ہر گفتار میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے موقف کو اپنا چاہئے ،ہمیں اپنی گفتگو اور تقاریر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیئے گئے راستے کو اپناتے ہوئے حرکت کرنی چاہئے ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھے اور ہم نے اپنے اس عمل سے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ،لیکن دشمن نے  مذاکرات کے بیچ میں جارحیت اور جنگ شروع کی، اس لئے اسلامی جمہوریہ ایران آج منطق، دلیل اور حقانیت کے لحاظ سے برتری رکھتا ہے ۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ حالیہ واقعات میں رای عامہ، علاقائی اور غیرملکی اقوام اور حکومتوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت کی ،ایران نے مذاکرات کے ذریعہ سب پر واضح اور ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ مذاکرات کے خواہاں ہیں،لیکن ہم نے بھی کہا کہ ان مذاکرات سے ہم کوئی امید نہیں رکھتے ،جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی فرمایا کہ ان مذاکرات سے نہ ہم بہت خوش ہیں اور نہ ہی مطلقاً بدگمان ہیں۔

 ان واقعات کا اہم کارنامہ قومی یکجہتی

آستان قدس رضوی کے متولی نے ایران کے موضوع پر پوری قوم کے اتحاد و یکجہتی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کےتمام طبقات کے مابین ایران کے موضوع پر جو اتحاد و یکجہتی قائم ہوئی ہے یہ ایک بہت بڑی فتح ہے ،بہت سارے افراد جو مفرور اور مخالف تھے اورجن سے ماضی میں غلطیاں ہوئی تھیں آج وہ بھی اسلامی جمہوریہ ایران کےد فاع میں اٹھ کھڑے ہیں اورامریکہ و صیہونی رجیم کی جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ ہم نے اپنی حقانیت کو دنیا پر ثابت کر دیا ہے اور بارہا ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ایران کی جوہری توانائی کا حصول فقط صنعت،طب اور توانائی کی ترقی کے لئے ہے ۔

کامیابی کا راز ولایت کو قبول کرنےمیں ہے
‎آیت اللہ احمد مروی نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں مالک اشتر کے طرز عمل سے متعلق تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مالک اشتر کی جنگی فتوحات پر نہیں بلکہ اس کی ولایت کو قبول کرنے پر تعریف کرتے ہیں ، اگر وہ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے قدموں میں معاویہ کا سر قلم کر رکھ دیتے لیکن حضرت علی(ع) کی نافرمانی کرتے توہمارے نزدیک اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں تھی ،یہ اس کا ولایت کو قبول کرنا تھا جس نے اسے رول ماڈل بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم دوسروں کو ولایت کی پیروی کی دعوت دیتے ہیں تو ہمیں اس مسئلے میں پہل کرنی چاہئے چاہئے وہ مذاکرات کا مسئلہ ہو یا جنگ کا ہمیں ولی فقیہ کی پیروی کرنی چاہئے ،ہمیں اپنے ذاتی تجزیات کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پر ترجیح نہیں دینی چاہئے ،ان چند سالوں میں جس چیز کی وجہ سے ملک میں امن اور اتحاد قائم ہوا ہے وہ ولایت کی پیروی ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے  دشمن کی جانب سے معاشرے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کا موجودہ حالات میں اتحاد خداوند متعال کی نعمت ہے ،ہمیں اس اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کی وجہ سے علیحدہ ہونے والے بھی دوبارہ واپس آئے ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اپنے حالیہ پیغام میں اس قومی اتحاد کا ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ اتحاد شہداء کے مقدس خون اور عوامی مزاحمت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا تھا۔

صیہونی جرائم اور مغرب کا مکروہ چہرہ بے نقاب

آیت اللہ احمد مروی نے ایران میں صیہونی دشمن کے حالیہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں ،ہسپتالوں اور خطے کی مظلوم عوام پر صیہونی رجیم کے جرائم کو چھپانے کے لئے مغرب کے انسانی حقوق سے متعلق کئی دہائیوں کے جھوٹ بے نقاب ہو گئے ہیں ،یہ ظالم وسفّاق رجیم کسی بھی قانونی و اخلاقی قوانین کی پاسدار نہیں ہے اور مغربی ممالک بھی ان جرائم کے حامی و شریک ہیں۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ جنگ کے بھی اصول ہوا کرتے ہیں کہا کہ حالیہ دنوں میں شہری مراکز، ہسپتالوں اورنشریاتی اداروں پر حملے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ امریکی اور صیہونی جنایت کار دنیا میں کسی بھی قانون کے پابند نہیں ہیں ، ان رویّوں اور جرائم کو ایرانی قوم کی تاریخ اور تمام انسان ہمیشہ یاد رکھے گے اور ہرگز فراموش نہیں کئے جائیں گے۔

News Code 6654

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha