بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) و عصری علوم کی اختتامی تقریب میں علمی تصانیف سے رونمائی ا ور محققین کو خراج تحسین

بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کی اختتامی تقریب کے دوران تین علمی تصانیف سے رونمائی کرنے کے ساتھ ساتھ محققین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) و عصری علوم کی اختتامی تقریب بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے برادران یونٹ میں واقع شہید فخری زادہ ہال میں منعقد کی گئی جس میں سپریم کونسل برائے سائبر اسپیس کے موجودہ سیکرٹری اور قومی سائبر اسپیس سینٹر کے صدر ڈاکٹرسید محمد امین آقا میری،آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد الحمید طالبی،کانگریس کی علمی ڈائریکٹر اور شہید بہشتی یونیورسٹی کے علومِ تربیتی ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر محترمہ ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ سمیت ایران اور 16 ممالک کے دانشوروں اور ممتاز شخصیات نے شرکت فرمائی۔

اس اختتامی تقریب میں جن محققین کے مقالات منتخب کئے گئے ان میں ہندوستان سے سید مطہر حسین رضوی، کربلا یونیورسٹی کے علوم تربیتی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور پروفیسر ڈاکٹر ہادی السعیدی،جامعۃ الزہراء(س)میں ماسٹر کی طالبہ محترمہ معصومہ اسلامی،سماجی علوم اور خاندان پر اسٹڈی کرنےو الے کالج میں میڈیا منیجمنٹ پر پی ایچ ڈی کرنے والےطالب سید جواد حسینی ،یزد یونیورسٹی کے سوشل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی رکن اور ڈیموگرافی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ ڈاکٹر ملیحہ علی ماندگاری،انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے سائیکالوجی اینڈ کاؤنسلنگ ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ آزادہ محولاتی،یونیورسٹی کے سائیکالوجی اینڈ کاؤنسلنگ ڈیپارٹمنٹ کی ماہر نفسیات محترمہ نجمہ کمالی،ایران کے شہر کرد کی یونیورسٹی کے قرآن و حدیث ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اصغر طہماسبی اوربین الاقوامی سطح پر علمی و تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف اسکالر محترمہ سلمی الویس شامل ہیں جن کی تجلیل و تکریم کی گئی۔

پروگرام کے تسلسل میں کتاب خانوادہ متعالی از دیدگاہ آیت اللہ جواد آملی ،چوتھی بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کو موصول ہونےو الے مقالات کا خلاصہ،اور کانگریس کے خصوصی شمارے سے نقاب کشائی کی گئی ۔واضح رہے کہ یہ رونمائی سپریم کونسل آف سائبر اسپیس کے سیکرٹری ڈاکٹر آقا میری اور شہید بہشتی یونیورسٹی کی پروفیسر اور کانگریس کی علمی سیکرٹری محترمہ ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ کی موجودگی میں کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر سلمیٰ الویس کی جانب سے ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ کو حرم امام حسین علیہ السلام کا پرچم بھی ہدیہ کیا گیا۔

News Code 6548

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha