مؤرخہ 28مئی 2025 بروز بدھ کو میوزیم اور ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کی مناسبت سے صوبہ خراسان کے بڑے میوزیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں میوزیمز، لائبریریز اور آستان قدس رضوی کےد ستاویزاتی مرکز کے سربراہ سید جلال حسینی اور صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ ثقافتی ورثہ،دستکاری اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل سید جواد موسوی نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس تقریب کے دوران فولادی زیارت نامے کے ماڈل اور قرآنی میوزیم کے تعارفی کتابچہ سے بھی رونمائی کی گئی اور میوزیم کے منتظمین، واقفین ،عطیہ دہندگان اور میوزیمز کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کو ان کی خدمت کے عوض میں اعزازات سے نوازا گیا۔
آپ کا تبصرہ