حرم امام رضا(ع) میں شہید آیت اللہ رئیسی کی پہلی برسی کا انعقاد

آج صبح شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی نے شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قبر پر حاضر دی اور ان کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آج صبح مؤرخہ20مئی2025 بروز بدھ کو آیت اللہ احمد مروی نے ایک تقریب کے دوران آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
یہ تقریب حرم امام رضا(ع) کے دارالسلام میں منعقد کی گئی ، اس تقریب کے دوران مرثیہ خوانی، فاتحہ خوانی کے ساتھ اس عظیم شہید اور ملک و قوم کی خدمت کے راستے میں شہید ہونے والے تمام شہداء کے بلند مقام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

News Code 6475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha