آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 16 مئی 2025 بروز جمعہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرمملکت جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مصلائے امام خمینی(رہ) میں منعقدہ 36 ویں بین الاقوامی تہران کتاب میلے کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سید عباس صالحی،وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے نائب جناب محسن جوادی،تہران کتاب میلے کے سربراہ ابراہیم حیدری اورتہران کتاب میلے کے نائب اور ترجمان جناب مہدی اسماعیلی راد بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے ۔
اس دوران صدرمملکت مختلف بک اسٹال پر تشریف لے جانے کے ساتھ آستان قدس رضوی کے بک اسٹال پر بھی تشریف لے گئے اورمختلف پبلی کیشنز سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔
واضح رہے کہ 36 ویں تہران کتاب میلہ 7مئی سے17 مئی2025 تک منعقد کیا جائے گا ، اس تہران کا میلے کا ماٹو اور شعار’’ایران کے لئے پڑھیں‘‘ تھا۔
کتاب میلے کے ساتھ ساتھ اس کی ورچوئل نمائش بھی book.icfi.ir سائٹ پر جاری ہے جس پر افراد اپنی پسند کی کتب خرید سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرمملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے 36 ویں بین الاقوامی تہران کتاب میلے کا دورہ کیا اور اس دوران آستان قدس رضوی کے بک اسٹال کا بھی وزٹ کیا ۔
News Code 6435
آپ کا تبصرہ