’’مصنوعی ذہانت پر مبنی تصویر سازی کے آرٹ‘‘ پر پہلی بین الاقوامی تقریب کا انعقاد

حرم امام رضا(ع)کے ادارہ غیرملکی زائرین کے زیر اہتمام اور ہد ہد میڈیا ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے ’’مصنوعی ذہانت پر مبنی تصویر سازی کے آرٹ‘‘ پر پہلی بین الاقوامی تقریب عشرہ کرامت اور رضوی معارف کے عنوان سے منعقد کی گئی ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ تقریب جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوتے ہوئے  چھ محور پر ثقافتی گفتگوکے لئے منعقد کی گئی ان موضوعات میں حضرت معصومہ(س) کی شخصیت،امام رضا(ع) کی تعلیمات،انفاق کے مفاہیم،حرم امام رضا(ع) کا طرز تعمیر،زائرین کا احترام اور عشرہ کرامت شامل تھے ، اس تقریب میں بحرین، عراق،شام اور لبنان کے آرٹسٹوں نے شرکت فرمائی۔
سیکریٹریٹ کو بھیجے گئے سینکڑوں فن پاروں میں سے 147 بہترین تصاویر کا انتخاب کیا گیا ،یہ تصاویر جانچ پڑتا ل کرنے کے بعد منتخب کی گئی تھیں ، ان منتخب شدہ تصاویر میں سے 20 تصاویر کو عشرہ کرامت کی نمائش کے لئے انتخاب کیا۔
اس بین الاقوامی تقریب کی منفرد خصوصیات میں ’’پینٹنگ، فوٹوگرافی،ڈیجیٹل ڈیزائن ‘‘ وغیرہ شامل تھےجس میں اسلامی ممالک کے بہت سارے آرٹسٹوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے منتخب افرادکو یوم ولادت امام رضا(ع) کے موقع پر متعارف کرایا گیا،اس تقریب کی اختتامی تقریب اور باضابطہ طور پر ناموں کا اعلان اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
اس آرٹ تقریب میں آستان قدس رضوی اور روحانیت  کا آرٹ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال  کی جانب نیا قدم ہے ، آستان قدس رضوی نے مستقبل میں ان تقریبات کو جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

News Code 6399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha