تیسری بین الاقوامی زرعی کانفرنس میں گندم کے آٹے کی خصوصیات کا جامع جائزہ

قدسِ رضوی فلورنالج بیسڈ کمپنی نےتیسری بین الاقوامی اورماحولیات،زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق چوتھی قومی زرعی کانفرنس کے دوران گندم کے آٹے کی غذائی خصوصیات اور پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق ایک سائنسی ریسرچ پیش کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس کانفرنس کا انعقاد جیرفت یونیورسٹی کی میزبانی میں کیا گیا جس میں قدسِ رضوی فلورنالج بیسڈ کمپنی نے ’’کامل گندم کے آٹے کی جامع خصوصیات ،غذائی خصوصیات،پیداواری طریقے اور ٹیکنیکل چیلنجزکا جائزہ لینے‘‘ کے عنوان سے سائنسی تحقیق پیش کی۔
یہ قومی اور بین الاقوامی کانفرنس جس میں ایران،یورپ اوربحیرہ روم کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ماہرین نے شرکت فرمائی، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے میں ملک کی سب سے اہم سائنسی تقریب جانی جاتی ہے ۔
اس کانفرنس میں جدید زراعت،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز،گرین ٹیکنالوجی،آفات کا کنٹرول،بائیوٹیکنالوجی،غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی ۔
کانفرنس میں پیش کی جانے والی ریسرچ میں کامل گندم کے آٹے کی اعلیٰ غذائیت کا ذکر کیا گیا اور دل کی امراض، ذیابطیس ٹائپ 2 ، ہاضمے کی خرابی اور موٹاپے جیسے مسائل کو کم کرنے سے متعلق اس کی خصوصیات بیان کی گئیں۔
اس کے علاوہ صنعتی پیمانے پر اس پروڈکٹ کو تیار کرنے کے ٹکنیکلی عمل،رکاوٹوں ، پیداواری لائنوں کی اصلاح اور مصنوعات کی پائیداری اور معیار کو بڑھانے کے حل کا بھی سائنسی تجزیہ پیش کیا گیا۔
اس رپورٹ کے نتائج میں روٹی کے معیار کو بہتر بنانے ،لوگوں میں روزانہ فائبر کی مقدار میں اضافہ اور کمیونٹی کی عمومی صحت کے میکرو اشاریوں پر اس کے اثرات کا جائزہ  بھی لیا گیا۔
کمپنی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ ہماری کمپنی کا مشن صحت پر مبنی اوربہترین آٹے کی تیاری کی طرف بڑھنا ہے ۔
واضح رہے کہ قدسِ رضوی فلور کمپنی حالیہ برسوں میں ملک میں صحت مند آٹے کی پیداوار کے میدان میں اپنے آپ کو ایک معروف برانڈ کے طور پر متعارف کروانے میں کامیاب رہی ہے ۔
اس کمپنی نے ایرانی روٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے نئی پراکٹس متعارف کرائی ہیں جن میں گندم کا مکمل آٹااور دیگر غلات شامل ہیں اور اب تک آٹے کو معیاری بنانے غیرمجاز اضافی اشیاء کو ختم کرنے اور صحت مند فارمولوں کی وکلائزیشن کے میدان میں متعدد منصوبے نافذ کئے ہیں۔
قدسِ رضوی فلور نالج بیسڈ کمپنی علم و سائنس پر مبنی پیداوار اور ملکی سطح پر ریسرچ و تحقیق کے ذریعہ ترقی کی جانب پیش پیش ہے ۔

News Code 6145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha