حرم امام رضا(ع) میں نئے شمسی سال کی مناسبت سے ایرانیوں کا سب سے بڑا اجتماع

نئے شمسی سال 1404 کے آغاز کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں ایرانیوں کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کوئی شمال سے آیا ہے تو کوئی جنوب سے کسی کا تعلق سرزمین کریمان سے ہے تو کوئی یزد جیسے خوبصورت شہر سے امام روؤف کا مہمان بنا ہے سب نے اس امام کی نورانی بارگاہ میں اکھٹے ہو کر ایرانیوں کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا، ان سب کے آنے کا مقصد یہ ہے کہ اس نئے سال کا آغاز مہربان اور روؤف امام کے حرم سے کیا جائے ۔

حرم امام رضا(ع) کی جانب جانے والے تمام راستے زائرین و مجاورین اور عقیدت مندوں کے ہجوم سے بھرے ہوئے ہیں قرآن کریم کی تلاوت اور دعا و مناجات کی آوازیں سنائی دے رہے ہیں امام روؤف حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے چاہنے والے اپنے دلوں کو ضریح مطہرسے جوڑے ہوئے ہیں اور دل ہی دل میں اپنے امام سے خیر و برکت سے بھرے سال کی دعا مانگ رہے ہیں۔

اس بار سال کا آغاز مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے ساتھ ہے اس لئے اس لئے زائرین کے آنسو اور مسکراہٹیں ساتھ ساتھ ہیں ،غم کے ساتھ مولا کے سنہری گنبد سے امید کی کرنیں عاشقوں اور چاہنے والوں کے دلوں کو محبت اہلبیت(ع) سے منور کر رہی ہیں۔

قابل توجہ ہے کہ ’’آپ کے ساتھ ہمیشہ سربلند ہیں‘‘ اس شعار کے ساتھ سال کے آغاز کا خصوصی پروگرام مؤرخہ 20 مارچ2025 بروز جمعرات کو صبح دس بجے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں منعقد کیا گیا،جس میں حجت الاسلام شہاب مرادی نے خطاب فرمایا اور جناب صابر خراسانی نے روایتی انداز میں اشعار پڑھے ۔

نئے شمسی سال کے آغاز کا دوسرا خصوصی پروگرام جمعہ کی رات  آٹھ  بج کر پندرہ منٹ پر حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی(رہ) میں منعقد کیا گیا جس میں دعای افتتاح بھی پڑھی گئی۔

اس پروگرام میں آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار نے خطاب کیا اور آخر میں جناب علی ملائکہ نے دعائے کمیل کی تلاوت کی ۔

News Code 5997

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha